کھلونا سیکٹر کے لیے تقریباً۱۳؍ہزار کروڑ روپے کی ایک مراعاتی اسکیم تیار کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق تجویز جلد ہی حتمی منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجی جائے گی۔
EPAPER
Updated: August 22, 2025, 8:44 PM IST | New Delhi
کھلونا سیکٹر کے لیے تقریباً۱۳؍ہزار کروڑ روپے کی ایک مراعاتی اسکیم تیار کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق تجویز جلد ہی حتمی منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجی جائے گی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کھلونا سیکٹر کے لیے جلد ہی ایک مراعاتی اسکیم آ سکتی ہے۔ کھلونا سیکٹر کے لیے تقریباً۱۳؍ہزارکروڑ روپے کی اسکیم تیار ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ڈیزائن کو بہتر بنانے، معیار کو بڑھانے، پیکیجنگ کو مضبوط بنانے اور برانڈنگ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اگر اختراع، معیار اور مارکیٹ کی توسیع پر توجہ دی جائے تو ہندوستان کی کھلونا صنعت دنیا میں ایک بڑی شناخت بنا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:ووڈافون آئیڈیا کیلئے پی ایم اوراحت پیکیج کا فیصلہ کرے گا
ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت کمپنیوں کے ٹرن اوور کی بنیاد پر مراعات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ الیکٹرانک کھلونوں کے اجزاء کی درآمد پر ڈیوٹی چھوٹ دی جا سکتی ہے۔ اسکیم کی تجویز پر متعلقہ وزارتوں سے مشاورت جاری ہے۔ جلد ہی اس تجویز کو منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ اس کا مقصد ہندوستان کو کھلونوں کی تیاری کا عالمی مرکز بنانا ہے۔
ہندوستان کی کھلونا صنعت، جو پہلے دوسرے ممالک سے درآمدات پر منحصر تھی، اب مقامی طور پر پیداوار کر رہی ہے اور۱۵۳؍ ممالک کو برآمد کر رہی ہے۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جولائی میں دہلی میں منعقدہ۱۶؍ویں کھلونا بز انٹرنیشنلبی ٹو بی ایکسپو۲۰۲۵ء سے خطاب کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی مسلسل پالیسی سپورٹ، معیار کے عمل پیرا ہونے اور مقامی پیداواری یونٹس کو مضبوط بنانے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔