Updated: August 22, 2025, 7:42 PM IST
| New Delhi
قرض میں ڈوبی ہوئی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون آئیڈیا (وی آئی) کے حصص میں۲۲؍ اگست ۲۰۲۵ءکو طوفانی اضافہ دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ووڈافون کا حصص۹؍ فیصد بڑھ کر۳۱ء۷؍ روپے تک پہنچ گیا۔ یہ اضافہ اس رپورٹ کے بعد ہوا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کا دفتر (پی ایم او) جلد ہی کمپنی کیلئے مجوزہ ریلیف پیکیج پر فیصلہ کرے گا۔
ووڈا فون۔ تصویر: آئی این این
قرض میں ڈوبی ہوئی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون آئیڈیا (وی آئی) کے حصص میں۲۲؍ اگست ۲۰۲۵ءکو طوفانی اضافہ دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ووڈافون کا حصص۹؍ فیصد بڑھ کر۳۱ء۷؍ روپے تک پہنچ گیا۔ یہ اضافہ اس رپورٹ کے بعد ہوا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کا دفتر (پی ایم او) جلد ہی کمپنی کے لیے مجوزہ ریلیف پیکیج پر فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیئے:جی ایس ٹی اصلاحات کا ہاؤسنگ سیکٹر پر کیا مثبت اثر پڑے گا
منٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹیلی کام نے پی ایم او کو ایک غیر رسمی نوٹ بھیجا ہے، جس میں ووڈافون آئیڈیا کے لیے کئی امدادی اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔ اس میں موجودہ مہلت کی مدت کو بڑھانے کا اختیار بھی شامل ہے یعنی واجبات کی ادائیگی کے لیے دو سال کا اضافی وقت دینا۔ رپورٹ میں ایک ذ ائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پی ایم او فیصلہ کرے گا کہ ان امدادی اقدامات کو بڑھانا ہے یا نہیں۔
اس کے علاوہ، ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے اضافی وقت دینے، سالانہ ادائیگی کی رقم کو کم کرنے، جرمانے کی معافی اوراے جی آر واجبات پر سود جیسے اختیارات بھی تجویز کیے ہیں۔
ووڈافون آئیڈیا پر فی الحال تقریباً۸۳۴۰۰؍ کروڑ روپے ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) واجب الادا ہیں۔ اس میں سے۱۸؍ہزار کروڑ روپے کی سالانہ ادائیگی مارچ۲۰۲۵ء سے شروع ہونے والی ہے۔ جرمانہ اور سود سمیت حکومت پر کمپنی کی ذمہ داری ۲؍ لاکھ کروڑ روپے تک ہے۔