ہندوستان نےبحرین کے ساتھ خلائی تحقیق، فن ٹیک اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے اور ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2025, 2:12 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستان نےبحرین کے ساتھ خلائی تحقیق، فن ٹیک اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے اور ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔
                                ہندوستان نےبحرین کے ساتھ خلائی تحقیق، فن ٹیک اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے اور ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ ہندوستان نے غزہ امن منصوبے کی تائید کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے مسئلے کا مستقل حل نکلے گا۔و زیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے ساتھ یہاں منعقدہ پانچویں ہندوستان-بحرین اعلیٰ مشترکہ کمیشن کی میٹنگ میں اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ ہندوستان اور بحرین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، جو تجارت اور عوامی سطح پر مضبوط روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام اور خطے کے لیے امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے مشترکہ ہدف اور عزم پر بھی یقین رکھتے ہیں اور بحرین کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحرین کے سرمایہ کاروں کا ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔