• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تاریخی کارنامہ: ہندوستان اسکواش ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا

Updated: December 15, 2025, 3:40 PM IST | Chennai

ہندوستانی اسکواش کے لیے اتوار ایک تاریخی دن تھا! ہندوستان نے فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر پہلی بار اسکواش ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ اس فتح کے ساتھ، ہندوستان آسٹریلیا، انگلینڈ اور مصر کے بعد اسکواش ورلڈ کپ جیتنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

Squash Team.Photo:INN
اسکواش ٹیم۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی اسکواش کے لیے اتوار  ایک تاریخی دن تھا!  ہندوستان نے فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر پہلی بار اسکواش ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ اس فتح کے ساتھ،  ہندوستان آسٹریلیا، انگلینڈ اور مصر کے بعد اسکواش ورلڈ کپ جیتنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ دوسری سیڈیڈ ہندوستانی مکسڈ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک ایک بھی میچ نہیں ہارا۔
 پی ایس اے رینکنگ میں ۷۹؍ویں نمبر پر موجود تجربہ کار جوشنا چنپا نے خواتین کے سنگلز مقابلے میں دنیا کی نمبر ۳۷؍ لی کا یی کو۱۔۳؍ سے ہرا کر  ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ ایشین گیمز کے میڈلسٹ ابھے سنگھ نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں شاندار کارکردگی  پیش کی اور۴۲؍ویں نمبر کے الیکس لاؤ کو ۰۔۳؍سے شکست دے کر ہندوستان کی برتری ۰۔۲؍کر دی۔

 

تاریخی خطاب اور فتح کو یقینی بنانے کی ذمہ داری صرف ۱۷؍سالہ نوجوان کھلاڑی اناہت سنگھ پر تھی۔ دنیا کی نمبر۳۱؍ ٹوماٹو ہو کے خلاف،۲۸؍ویں نمبر کی اناہت سنگھ نے دباؤ کو بہترین طریقے سے سنبھالا اور تیسرے میچ میں ۰۔۳؍ سے زبردست کامیابی حاصل کی۔ اناہت کی اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے فائنل ۰۔۳؍ سے جیت لیااور قومی چیمپئن ویلون سینتھل کمار کو چوتھے مردوں کے سنگلز میچ میں کورٹ میں اترنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔ ہندوستان نے گروپ مرحلے میں سوئٹزرلینڈ اور برازیل کو ۰۔۴؍ سے شکست دی تھی  اور کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ  جبکہ سیمی فائنل میں دو بار کے چیمپئن مصر کو بھی ۰۔۳؍ سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:رنبیر کپور کا شاہ رخ خان سے مقابلہ، عالیہ بھٹ کی بھی انٹری!

ادیشہ ماسٹرس میں  ہندوستان کا غلبہ:اُنتی ہڈا اور کرن جارج نے خطابات جیتے
 ادیشہ ماسٹرس۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں  ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین اور مردوں کے سنگلز کے خطابات اپنے نام کر لیے۔ خواتین سنگلز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ اُنتی ہڈا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ہم وطن ایشورانی بروا کو۱۷۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍  سے شکست دی۔ عالمی رینکنگ میں ۲۸؍ویں نمبر پر موجود اُنتی نے آغاز سے ہی مقابلے پر مکمل کنٹرول رکھا اور یہ ان کا تیسرا  بی ڈبلیو ایف سپر ۱۰۰؍ خطاب ثابت ہوا۔ شکست کے باوجود ایشورانی بروا نے چاندی کا تمغہ جیت کر یادگار اختتام کیا۔

یہ بھی پڑھئے:بیشتر ریاستوں میں آئندہ دنوں شدید سردلہر کی وارننگ

مردوں کے سنگلز فائنل میں دوسری سیڈ کرن جارج نے سنسنی خیز مقابلے میں انڈونیشیا کے محمد یوسف کو تین گیمز  میں  شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں کرن جارج نے زبردست حوصلے اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مکسڈ ڈبلز میں انڈونیشیا کے مروان فاضا اور عائشہ پراناتا نے کامیابی حاصل کی  جبکہ خواتین ڈبلز میں بلغاریہ کی اسٹوئیوا بہنوں نے ملائیشیا کی جوڑی کو شکست دی۔ مردوں کے ڈبلز کا خطاب بھی انڈونیشیا کے نام رہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK