Inquilab Logo

ممبئی-احمدآبادشاہراہ پر بریج بند ہونے سے ٹریفک بری طرح جام

Updated: November 16, 2021, 10:32 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

اس مصروف ہائی وے کے بریج نمبر۸؍سے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کئے جانے سے ۶؍ کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطار لگ گئی

The closure of half of the bridge caused severe traffic jams.Picture:Inquilab
بریج کے نصف حصے کو بند کئے جانے سے ٹریفک بری طرح جام ہے۔تصویر انقلاب

-احمدآباد ہائی وے پر بار بار مرمت کیلئے بریج نمبر ۸؍ کا نصف حصہ  بند کئے جانے  سے گاڑیوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہورہی ہے  جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  ۵؍ سے ۶؍ کلومیٹر تک زبردست ٹریفک جام  ہوجاتا ہے ۔ اس بریج سے گزرنے والے ڈرائیوروں کو راستے میںگھنٹوں پھنس جانے کے سبب پریشان   ہونا پڑتا ہے ۔
 اس بارے میںوڈالا میں مقیم سعید یوسفی اور سلام قاضی نے نمائندہ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ممبئی-  احمد آباد ہائی وے  کے بریج  نمبر۸ ؍ کو ایک بار پھر مرمت کیلئے جمعہ اور سنیچر کی رات  سے ۳؍دن کیلئے  گاڑیوںکی آمدروفت کیلئے نصف حصہ کو بند کردیا گیا ہے ۔ اس کی وجہ سے صرف ایک گاڑی جانے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔   ممبئی- احمد آباد ہائی وے پورے ملک کا سب سے مصروف ہائی وے ہے اور ممبئی سے گجرات ، راجستھان ، دہلی  اور مدھیہ پردیش جانے والی گاڑیاں اسی راستے سے گزرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ گجرات کی  بڑی بڑی فیکٹریوں کیلئے سامان  لے جانے والی گاڑیاں اسی  ہائی وےسے گزرتی ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ   مذکورہ بریج آنے اور جانے کیلئے ۲؍ حصوں میں بٹا ہوا ہے ۔ ممبئی سے باہر جانے والی گاڑیاں پرانے بریج سے گزرتی ہیں جبکہ ممبئی آنے والی گاڑیاں نئے بریج سےداخل ہوتی ہیں ۔ بریج کی مرمت کیلئے پرانے بریج کا نصف حصہ بند کردیا گیا ہے۔ اس وجہ سے صرف ایک چھوٹی چار پہیہ گاڑی  وغیرہ  جانے کی اجازت ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بریج کے دونوں جانب ۵؍ سے ۶؍ کلومیٹر تک ٹریفک جام رہتا ہے اور اس میں پھنس جانے والے مسافر کافی پریشان رہتے ہیں۔ 
 نالاسوپارہ میں مقیم اسماعیل خان کاکہنا ہے کہ ممبئی احمد آباد ہائی وے کا بریج نمبر ۸؍ کافی پرانا ہے اور چندبرسوں کے دوران اس کی ۳؍ سے ۴؍ مرتبہ مرمت  ہوچکی ہے ۔ پھر  ایک بار اس بریج کا نصف حصہ بند کردیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی گاڑیوں کی آمدرفت بند کردی گئی ہےاور  مرمت کا کام مکمل ہونے پر منگل کی صبح سے ایک بار پھر چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت شروع  ہو جائے گی ۔   انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ اسی بریج کو مرمت کیلئے تقریباً ۲؍ سال پہلے ۶؍ ماہ کیلئے بند کیا گیا تھا ۔
 اس ضمن میں وسئی ٹریفک زون کے سربراہ رمیش بھامبے نے کہا کہ بریج بند کئے جانے سے  ٹریفک کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور کئی کئی کلومیٹر تک گاڑیاں جام ہوجاتی ہیں جبکہ ٹریفک پر قابو پانے کیلئےجگہ جگہ ٹریفک پولیس اہلکار اور ہوم گارڈ ز  تعینات کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK