• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھوڑ بندرکے گائے مکھ روڈ کی مرمت کا کام شروع ہونے پرپھرٹریفک جام کا اندیشہ

Updated: December 11, 2025, 11:49 AM IST | Agency | Thane

مذکورہ روڈکی مسلسل خراب ہوتی ہوئی حالت کے پیش نظر ۱۲؍ سے۱۴؍ دسمبر تک اس کی مرمت کا کام کیاجائےگا،بھاری گاڑیوں کا رخ موڑاجائے گا۔

Commuters passing through Ghorbandar Road may face traffic jams again this weekend. Picture: INN
گھوڑبندرروڈ سے گزرنے و الوں کو ہفتے کے اخیرمیںپھرٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تصویر:آئی این این
تھانے کے گھوڑبندر روڈ پر گائےمکھ روڈ کی حالت مسلسل خراب ہونے کے  پیش نظر مرمت کی مہم شروع کی گئی ہے۔ مرمت کا کام جمعہ۱۲؍ سے ۱۴؍ دسمبر کے درمیان کیا جائے گا۔ تھانے ٹریفک پولیس کے مطابق، ٹریفک میں خلل کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں ٹریفک جام  کا اندیشہ ہے۔
جمعہ سے ٹریفک میں تبدیلی
نوبھارت ٹائمس کی  رپورٹ کے مطابق  جمعہ۱۲؍ دسمبر کو آدھی رات ۱۲؍ بجے، کاسر وڈولی ٹریفک سب ڈویژن کی حدود میں، گائےمکھ نیرا کیندر، کاجوپاڑا اور فاؤنٹین ہوٹل کے درمیان سڑک پرمرمت کا کام کیا جائے گا۔ اس دوران بھاری گاڑیوں کا رخ موڑ دیا جائے گا اور یہ سلسلہ اتوار۱۴؍ دسمبر کی رات۱۲؍ بجے تک جاری رہے گا۔
ٹریفک کو کہاں اور کیسے موڑ ا  جائے گا؟
تھانے سے گھوڑبندر روڈ کی طرف بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممبئی جنکشن کے قریب وائے جنکشن اور کاپورباوڑی جنکشن پر روک دیا گیا ہے۔ گاڑیاں وائے جنکشن سے براہ راست ناسک روڈ، کھارےگاؤں ٹول ناکہ، مانکولی اور انجور پھٹا کی طرف جائیں گی۔ کا پورباوڑی میں، یہ گاڑیاں دائیں مڑیں گی اور کشیلی اور انجورفاٹا کے راستے اپنی منزل پر پہنچیں گی۔ تھانے ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کن گاڑیوں کا داخلہ ممنوع  ہے؟
ممبرا اور کلوا سے گھوڑبندر روڈ کی طرف آنے والی گاڑیوں کو کھارےگاؤں ٹول ناکہ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ گاڑیاں کھارےگاؤں کریک بریج، کھارےگاؤں ٹول ناکہ، مانکولی اور انجور پھٹا کے راستے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوں گی۔
گھوڑبندر روڈ پر ٹریفک جام
بھاری گاڑیوں کی وجہ سے تھانے شہر میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے۔ گھوڑبندر علاقہ کے مکین اس مسئلہ سے سخت پریشان ہیں اور کئی بار اس کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال گھوڑبندر علاقے کے رہائشی احتجاج میں سڑکوں پراتر آئے تھےجس کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تھانے، پال گھر اور نوی ممبئی کے پولیس اور انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے بھاری گاڑیوں کی ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK