Inquilab Logo

یوم جمہوریہ کے پیش نظر ٹریفک روٹ میں تبدیلیاں

Updated: January 26, 2023, 10:31 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

آج یوم جمہوریہ کے جشن اور شیواجی پارک میں پرچم کشائی کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شیواجی پارک سے جانے اور آنے والے راستوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور روٹ کو تبدیل کر دیا ہے ۔

Rehearsal of students at Shivaji Park
شیواجی پارک پرطلبہ کی ریہرسل

آج  یوم جمہوریہ کے جشن اور شیواجی پارک میں پرچم کشائی کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شیواجی پارک سے جانے اور آنے والے راستوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور روٹ کو تبدیل کر دیا  ہے ۔ پولیس نے شہریوں سے اس راستے سے گزرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ٹریفک پو لیس  کی جاری کردہ ہدایات  کے مطابق مطابق جمعرات کو صبح ۶؍ بجے سے رات ۱۲؍ بجے تک شیواجی پارک سے  گزرنے والی گاڑیوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے یا راستوں کو تبدیل کیا گیا ہے اس تبدیلی کو عارضی بتایا گیا ہے۔ممبئی ٹریفک پولیس کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجو بھجبل نے اس ضمن میں شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے پولیس کے ذریعہ کئے گئے انتظامات میں تعاون کی اپیل بھی کی ہے اور ممکنہ طو ر پران تبدیلیوں کے سبب ٹریفک جام ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔
  ڈی سی پی نے بتایا کہ شیواجی پارک سے متصل راستوں سے گزرنے والی گاڑیو ںکے سلسلہ میں جو ہدایات جاری کی گئی ہیں اس کے مطابق سواتنتر ویر روڈسے آنے والی گاڑیاں جو  کیرلوسکر روڈ سے ہو کر گزریں گی ا سے ون وے کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح جنوب اور شمال جنکشن پرایل جے روڈ جنکشن سے آنے والی گاڑیاں جو این سی کیلکر روڈ اور کیرلوسکر روڈہو کر گزرتی ہیں اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ مینا تائی روڈ سے کیرلوسکر روڈ کی طرف آنے اور جانے والی گاڑیوں کو بھی ون وے کر دیا گیا ہے۔ وہیں ایس کے بھولے روڈ جو سدھی ونائیک جنکشن سے ہنو مان ٹیمپل تک جاتا ہے،کو بھی ونے وے کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کیرلوسکر  روڈ ساؤتھ اور نارتھ باؤنڈ ، دلیپ گپتے روڈ ، پانڈو رنگ نائیک روڈ نمبر ۵،این سی کیلکر روڈ گڈکری چوک سے کوتوال گارڈن اور سنت گیانیشور روڈ کے علاقوں میں پارکنگ میں ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔مذکورہ بالا ہدایتوں کو جاری کرنے کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس کے جوان راستوں کی تبدیلی سے آگاہ کرنے اورگاڑیاں چلانے والوں کی مدد کے لئےہمہ وقت وہاں موجود رہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK