Inquilab Logo Happiest Places to Work

دردناک حادثہ ، ایئر انڈیا کا طیارہ کریش، ۲۴۲؍ مسافر ’ہلاک‘ ، ملک میں صفِ ماتم

Updated: June 13, 2025, 11:28 AM IST | Ahmedabad

احمد آباد سےلندن کیلئے پرواز کرنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کرنے کے ۳۰؍ سیکنڈ کے اندر ہی زمین پر آگیا، ایئر پورٹ کے قریب ہی واقع ڈاکٹروں کے ہاسٹل سے جاٹکرایا، اموات کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ

The ill-fated Air India Dreamliner turned into a ball of fire after crashing and then crashed into the roof of a hostel. The impact sent a thick cloud of smoke rising from the roof.
ایئر انڈیا کا بدقسمت ڈریم لائنر طیارہ حادثہ کا شکار ہونے کے بعد آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا اور پھر ہاسٹل کی چھت سے جاٹکرایا۔ اس ٹکرائو کے نتیجے میں وہاں دھویں کا کثیف بادل اٹھنے لگا

 مسافروں کو لندن لے جا رہا طیارہ  احمد آباد میں حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں بیشتر مسافروں کی موت کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ۱۲؍ جون کی دوپہر گجرات کے سب سے بڑے شہر اور دار الحکومت احمد آباد میںہونے والے  اس حادثہ کے بعدہنگامہ برپا ہو گیا۔ طیارہ ایئر انڈیا کا تھا جو احمد آباد سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے پیچھے کا حصہ کسی درخت سے ٹکرانے کی بات سامنے آ رہی ہے حالانکہ حادثہ کی اصل وجہ کے بارے میں مصدقہ طور پر فی الحال کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ابتدائی اطلاعات  کے مطابق  مسافروں میں ۱۶۹؍ ہندوستانی، ۵۳؍ برطانوی، ۷؍ پرتگالی اور ایک کنیڈا کا شہری شامل ہے۔ واضح رہے کہ یہ بدقسمت طیارہ شہرکے میگھانی نگر علاقے میں گر کر تباہ ہوا ۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ ٹیک آف کے  ۳۰؍ سیکنڈ کے اندر اندر ہوگیا ۔ اس حادثہ میں نہ صرف کئی  مسافر ہلاک ہوئے ہیں بلکہ بی جے میڈیکل کالج کے کئی طلبہ بھی حادثہ کی زد میں آگئے ۔ دراصل ایئر انڈیا کا  یہ طیارہ حادثہ کے بعد بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ٹکراگیا جس کی کئی ویڈیوز اور تصویریں سامنے آئی ہیں۔اسی میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عمارت پر طیارہ پرواز کے ۳؍منٹ کے اندر ہی گر گیا۔ ہاسٹل کے اوپر کینٹین موجود ہے  جہاں حادثے کے وقت میڈیکل طلبہ ظہرانے میں مصروف تھے۔ اسی وجہ سے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں تقریباً ۲؍ درجن سے زائد طلبہ ہلاک ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس سلسلے میں فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہو ئی ہے کیوں کہ جہاز میں سوار ۲۴۲؍ میں سے بیشتر مسافروںاور ہاسٹل کے کئی طلبہ کو بغرض علاج اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ وہاں سے سرکاری طور پر اب تک ۲۰۴؍ مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے لیکن سبھی کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہی ظاہر کی جاسکے گی۔  فی الحال  احمد آبادایئرپورٹ سے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ۔ 
 ایئر انڈیا کےطیارے کے اس حادثہ کو ہندوستان میں مسافرطیاروں کے سب سے بڑے سانحات میں سے ایک قرار دیاجارہاہے۔کئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ زمین سے بہت کم دوری پر پرواز کرنے کے ساتھ اونچائی پر پہنچنے کیلئے جدوجہد کررہاہے۔ طیارہ ایک بجکر ۳۸؍منٹ پر بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ٹکرا یا اور آگ کے بہت بڑے گولے میں تبدیل ہوگیا۔چونکہ طیارہ طویل مسافت کیلئے پرواز بھر رہا تھا ایسےمیں یہ بڑی مقدار میں ایندھن سے بھرا ہوتھا۔تصاویر سے پتہ چلتاہے کہ طیارہ  میڈیکل کالج کےہاسٹل کے ڈائننگ ہال کی دیوار کو پھاڑتا ہوا اندر آگرا۔جہاز کے گرنے سے قبل پائلٹ نے ایمرجنسی کال کی تھی، جسے’مے ڈے کال ‘ کہا جاتا ہے

 

air india Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK