• Wed, 29 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کالر کے نام کو موبائل نمبر کے ساتھ ڈسپلے کرنے کے معاملے پر ٹرائی نے اپنی رپورٹ پیش کی

Updated: October 28, 2025, 9:15 PM IST | New Delhi

ہندوستانی ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھاریٹی (ٹرائی) نے کال کرنے والے کے موبائل نمبر کے ساتھ اس کا نام اسکرین پر ڈسپلے کرنے کی سہولت (سی این اے پی) کو لازمی بنانے کے حوالے سے ٹیلی کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ (ڈی او ٹی) کی تجاویز پر اپنی رپورٹ متعلقہ محکمہ کوسونپ دی ہے۔

TRAI.Photo:INN
ٹرائی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھاریٹی (ٹرائی) نے کال کرنے والے کے موبائل نمبر کے ساتھ اس کا نام اسکرین پر ڈسپلے کرنے کی سہولت (سی این اے پی) کو لازمی بنانے کے حوالے سے ٹیلی کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ (ڈی او ٹی) کی تجاویز پر اپنی رپورٹ متعلقہ محکمہ کوسونپ  دی ہے۔ ڈی او ٹی اور ٹرائی دونوں اس سہولت کو متعارف کرانے کے حق میں ہیں۔ جب یہ سہولت شروع ہوگی تو آپ کے موبائل یا ڈسپلے والی لینڈ لائن کے ریسیور کی اسکرین پر کال کرنے والے کا نام بھی دکھائی دے گا۔ 
ٹرائی کی سفارشات پر ڈی او ٹی کی زیادہ تر تجاویز کو ریگولیٹر نے قبول کر لیا ہے  تاہم اس بات پر کہ یہ سہولت ڈیفالٹ ہو یا اضافی ہو، دونوں کے درمیان اختلاف ہے۔  ٹرائی نے منگل کے روز بتایا کہ ڈی او ٹی نے اسے ڈیفالٹ سہولت بنانے کی تجویز دی ہے، جبکہ ریگولیٹر نے بین الاقوامی معیارات کے حوالہ سے کہا ہے کہ اسے اضافی سہولت کے طور پر نافذ کیا جائے۔  ٹرائی کا کہنا ہے کہ یہ سہولت صرف ان صارفین کو دی جائے جو چاہتے ہیں جبکہ ڈی او ٹی کا موقف ہے کہ یہ سہولت سب کے لیے بغیر درخواست کے دستیاب ہو اور صارف اگر چاہے تو اسے ہٹانے کی درخواست کر سکتا ہے۔ 
دیگر سفارشات میں ٹرائی نے کہا ہے کہ ایک مقررہ تاریخ طے کی جائے، جس کے بعد ملک میں فروخت ہونے والے تمام ہینڈ سیٹ پر کالنگ نیم پریزنٹیشن (سی این اے پی) کی سہولت دستیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سینیم کی سہولت کا مقامی سروس ایریا میں تجربہ کیا جائے اور بعد میں اس کا دائرہ وسیع کیا جائے۔ 
ایکویٹیبل مارگیج پر رجسٹریشن فیس  ایک لاکھ روپے سے کم کر کے ایک ہزار روپے کر دی گئی
پنجاب کے کابینہ وزیر سنجیو اروڑہ نے منگل کو کہا کہ پنجاب حکومت نے صنعت کاروں کو درپیش چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نوٹیفائیڈ نرخوں پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اروڑا نے کہا کہ اب قرض کی کل رقم پر، جس میں ایکویٹیبل مارگیج  اور گروی دونوں شامل ہوں گے، صرف۲۵ء۰؍ فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی لگائی جائے گی، جس کی زیادہ سے زیادہ حد صرف  ۵؍ لاکھ روپے ہوگی۔ نیز، ایکویٹیبل مارگیج پر رجسٹریشن فیس  ایک  لاکھ روپے سے کم کر کے صرف ایک ہزار  روپے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اس فیصلے کے مطابق انڈین اسٹیمپ ایکٹ (پنجاب ترمیم) میں ترمیم کے لیے اسمبلی میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ملازمین کو نکالنے کی خبر کے بعد انٹر نیٹ پر امیزون پر شدید تنقید

اروڑا نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جنوری ۲۰۲۵ء میں تمام ایکویٹیبل مارگیج (جہاں زمین کو کولیٹرل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے) اور غیر منقولہ جائیداد کے گروی ناموں یعنی بینک قرضوں کے خلاف کولیٹرل کے طور پر رکھے گئے اسٹاک پر قرض کی رقم کا ۲۵ء۰؍ فیصد اسٹامپ ڈیوٹی اور ایکوٹیبل مورگیج کی رجسٹری پر ایک لاکھ روپے تک کی حد کے ساتھ اضافی ۲۵ء۰؍ فیصد  اسٹامپ ڈیوٹی لاگو کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK