• Wed, 29 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ:غیر ملکی صحافیوں کے داخلے سے قبل اسرائیل کی نسل کشی کے ثبوت مٹانے کی کوشش

Updated: October 28, 2025, 10:17 PM IST | Gaza

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے سے قبل ہی اسرائیل نے ثبوت مٹانے کیلئے پروپیگنڈا جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ کے مطابق، حکومت فوجی زیر نگرانی ٹورکا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ غزہ میں اپنی دو سالہ نسل کشی کو جواز فراہم کیا جا سکے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے سے قبل ہی اسرائیل نے ثبوت مٹانے کیلئے پروپیگنڈا جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ کے مطابق، حکومت فوجی زیر نگرانی ٹورکا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ غزہ میں اپنی دو سالہ نسل کشی کو جواز فراہم کیا جا سکے۔تاہم مہینوں کی تیاری کے باوجود وائے نیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی میڈیا تیاری ابھی تک نا مکمل ہیں۔حکام کو خدشہ ہے کہ بین الاقوامی صحافی غزہ کے اندر کی تباہ کن حقیقت کو بے نقاب کر دیں گے اور جنگی جرائم اور نسل کشی کی خبروں کے سبب  اسرائیل کے خلاف عالمی غم و غصہ میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ ٹربیونل کا فیصلہ: غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے، عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ

دریں اثناء یورپی انسانی حقوق تنظیم (یورو میڈ)نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر صحافیوں کی غزہ تک رسائی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، تاکہ انہیں غزہ میں کئی گئی نسل کشی کی نامہ نگاری سے بازرکھ سکے۔گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل زمینی سطح پر اور حکومتی سطح پر ایک پالیسی کے تحت منظم طور پر نسل کشی کے ثبوتوں کو مٹارہا ہے۔ غزہ حکام کے میڈیا دفتر کے مطابق اسرائیل نے اکتوبر ۲۰۲۳ء سے ۲۵۴؍ صحافیوں کا قتل کیا ہے ، تاکہ فلسطینی بیانیے کو دبایا جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والا ملبہ تشویش کا باعث

یورو میڈ کے مطابق اسرائیل نے متعدد قصبوں کو صفئحہ ہستی سے مٹا دیا ہے، اس کے علاوہ کئی رفیوجی کیمپوں کو مکمل طورپر ختم کردیا ہے، سٹیلائٹ تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل بڑے پیمانے پر ان علاقوں کو ہموار کر رہا ہے، وہاں سے ملبہ ہٹاکر نامعلوم جگہ لے جا رہا ہے، تاکہ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو چھپایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا صحافیوں کو غزہ تک رسائی میں جتنی تاخیر ہوگی، اسرائیل کو غزہ کی تباہی کے ثبوت مٹانے کیلئے اتنا وقت مل جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK