• Wed, 29 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد سمیع کی تباہ کن گیندبازی نے بنگال کو فتح سے ہمکنار کرایا

Updated: October 28, 2025, 10:18 PM IST | kolkata

ہندوستانی ٹیم سے باہر ہونے والے تیز گیند باز محمد سمیع کی تباہ کن گیند بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ رنجی ٹرافی میں واپسی کے بعد سے محمد سمیع مسلسل اچھی گیند بازی کر رہے ہیں۔ ان کے ۵؍ وکٹوں کی مدد سے بنگال نے گجرات کو دوسرے راؤنڈ میں۱۴۱؍ رنز سے شکست دی۔

Mohammed Shami.Photo:PTI
محمد سمیع۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستانی  ٹیم  سے باہر ہونے والے  تیز گیند باز محمد سمیع کی تباہ کن گیند بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ رنجی ٹرافی میں واپسی کے بعد سے محمد  سمیع مسلسل اچھی گیند بازی کر رہے ہیں۔ ان کے ۵؍ وکٹوں کی مدد سے بنگال نے گجرات کو دوسرے راؤنڈ میں۱۴۱؍ رنز سے شکست دی۔
ایلیٹ گروپ سی میں بنگال اور گجرات ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ بنگال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۷۹؍ رنز بنائے۔ سمنت گپتا، ابھیشیک پورل اور سدیپ کمار گھرامی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گجرات کے لیے سدھارتھ دیسائی نے ۴؍ وکٹ لیے۔ گجرات نے پہلی اننگز میں کپتان منن ہنگراجیا کے ۸۰؍رنز کی بدولت ۱۶۷؍ رنز بنائے۔ شہباز احمد نے ۶؍ اور محمد سمیع نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ بنگال نے اپنی دوسری اننگز ۸؍ وکٹ پر ۲۱۴؍ رنز پر ڈکلیئر کردی۔ سدھارتھ دیسائی نے پانچ وکٹیں حاصل کئے۔۳۲۷؍رن  کے ہدف کے تعاقب میں گجرات کے ارول پٹیل نے سنچری اسکور کی لیکن ٹیم  ۱۸۵؍ رنز ہی بنا سکی۔ بنگال کی جانب سے سمیع نے پانچ اور شہباز نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ شہباز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔اب محمد سمیع ٹیم میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کو فیلڈنگ یونٹ کے طور پر بہتر کرنا ہوگا: سوریہ کمار

جیسوال رنجی ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں ممبئی کے لیے کھیلیں گے
ہندوستانی اوپنر یشسوی جیسوال یکم نومبر سے شروع ہونے والی ۲۶۔۲۰۲۵ءرنجی ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ممبئی اس راؤنڈ کے دوران جے پور میں راجستھان کے خلاف ایلیٹ گروپ ڈی کا ایک میچ کھیلے گی۔ 
آسٹریلیا کے دورے سے واپس آنے کے بعد جیسوال نے جنوبی افریقہ کے خلاف۱۴؍ نومبر سے کولکاتا میں شروع ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز سے پہلے خود کو میچ فٹ رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یہ بی سی سی آئی کی ہدایت کے مطابق ہے کہ تمام کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اگر دستیاب ہوں تو گھریلو مقابلوں میں شرکت کریں۔ ذرائع کے مطابق جیسوال نے ممبئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سنجے پاٹل کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ پاٹل اور ان کی سلیکشن کمیٹی موجودہ راؤنڈ منگل کو ختم ہونے کے بعد راجستھان کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ 
اس نے پہلے گوا کے لیے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) طلب کیا تھا۔ انہوں نے آخری بار بی کے سی گراؤنڈ میں جموں و کشمیر کے خلاف گروپ میچ میں ممبئی کے لیے کھیلا تھا۔ ممبئی نے سیزن کا آغاز جموں و کشمیر کے خلاف جیت کے ساتھ کیا، لیکن بارش نے انہیں چھتیس گڑھ کے خلاف اپنے گھریلو میچ میں فیصلہ کن فتح حاصل کرنے سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK