Inquilab Logo

لوکل ٹرینوں کے پاس پر طویل مسافتی ٹرینوں میں سفر، ریلوے کی کارروائی

Updated: January 15, 2024, 11:04 AM IST | Saeed Ahmed Khan | CSMT

سینٹرل ریلوے نے اسپیشل چیکنگ کے دوران۱۶۲؍مسافروںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ وصول کیا ۔

Passenger tickets are being checked in the long distance train. Photo: INN
طویل مسافتی ٹرین میں مسافروں کے ٹکٹ چیک کئے جا رہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

بھیڑ بھاڑ سے بچ کر طویل مسافتی ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف اسپیشل چیکنگ مہم چلائی گئی۔۸؍ ٹرینوں میں ۱۶۲؍ مسافروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کو انتباہ دینے کے ساتھ ان سے۷۸؍ ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔سینٹرل ریلوے میں یہ مہم ۱۱۰۰۹؍ ۱۲۱۰۹؍ ۱۷۶۱۲؍ ۱۲۱۰۵؍ ۱۲۱۳۷؍ ۱۲۱۱۱؍ ۱۷۴۱۱؍ اور۱۲۳۲۲؍ نمبر کی ٹرینوں میں چلائی گئی۔
 اس دوران ۳۷؍ٹکٹ چیکروں کومامور کیا گیا ۔سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر اوڈاکٹر نیلا کا کہنا ہے کہ اس تعلق سےشکایات مل رہی تھیں کہ بہت سے ایسے مسافر جن کےپاس لوکل ٹرینوں کاٹکٹ یا پاس ہوتا ہے صبح وشا م کے اوقات میں وہ طویل مسافتی ٹرینو ں میں سوا ر ہوجاتے ہیں جس سے طویل مسافتی ٹرینو ں کے مسافرو ں کو پریشانی ہوتی ہے اس لئے یہ کارروائی کی گئی۔ ‘‘
انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’یہ طریقہ غلط ہے اورآئندہ بھی یہ عمل جاری رہے گا ۔ اس لئے لوکل ٹرین کےمسافر ایسی غلطی نہ کریں۔‘‘ 
اسی طرح دادر میں ایک دن قبل خصوصی چیکنگ چلائی گئی۔ اس دوران ۷۸؍ٹکٹ چیکروں کو مامور کیا گیا اور۱۳؍آرپی ایف جوانوں کو لگایا گیا۔ دادر میں کی گئی چیکنگ میں ایک دن میں ۱۷۳۶؍ مسافروں کو پکڑا گیا اور ان سے ۴۹۸۵۴۰؍ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ایک ٹکٹ چیکر نے اوسطاً ۲۲؍تا ۲۵؍کیس پکڑے اور۶۳۹۱؍ روپے جرمانہ وصول کیا ۔سینٹرل ریلوے انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ مسافر بلاٹکٹ سفر کرنے یا ریلوے کے ضابطوں کی خلاف ورزی سے بچیں ۔یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK