Inquilab Logo

اتر پر دیش اور بہار میں عالمی یوم ماحولیا ت پر شجر کاری

Updated: June 06, 2021, 7:40 AM IST | Lucknow

یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں واقع اپنی سر کاری رہا ئش گاہ کے احاطے میں جبکہ نتیش کمار نے پٹنہ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کے احاطے میں پودے لگائے۔یوگی کے مطابق شجر کاری کا پروگرام ایک رسمی پروگرام نہ بنے بلکہ ان روایتی درختوں کو اہمیت دیں جن سے ماحول خوشگوار ہوتا ہے

SP chief Akhilesh Yadav and others engaged in tree planting.Picture:PTI
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور دیگر شجرکاری میں مصروف۔ تصویرپی ٹی آئی

تر پر دیش اور بہار میں سنیچر کو عالمی یو م ماحولیات کی مناسبت سے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ  دانشو روں ،اساتذہ اور طلبہ وغیرہ نے  شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ 
  اتر پر دیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں واقع اپنی سر کاری رہا ئش گاہ کے احاطے میں  جبکہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے  پٹنہ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کے احاطے میں پودے لگائے ۔ 
   یو گی آدتیہ نے اس موقع پر کہا کہ شجر کاری کا پروگرام ایک رسمی پروگرام نہ بنے بلکہ ان روایتی درختوں کو اہمیت دیں جن سے ماحول خوشگوار ہوتا ہے ۔ فطرت کو زند گی ملتی ہے ۔ پیپل ، بر گد ، پاکڑ ، دیسی آم اور دیگر دوسرے مفید پودے لگائیں جائیں۔ ان کے مطابق گزشتہ برس محکمہ جنگلا ت کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ  سوسال  پرانے  درختوں کو وراثت میں شامل کیا جائے اور ان کی حفاظت کی جائے ۔ آئندہ بھی اس کی مہم جا ری رہے گی ۔ 
  اس دوران ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ  اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو   نے بھی پودے لگائے ۔  انہوں نے عالمی یو م ماحولیات کی مناسبت سے کہا :’’ ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کر ناچاہئے۔ سخت جد و جہد کرنی چاہئے۔ اسی صورت میں آنے والی نسل کو صاف  ستھری ندیا ں ملیں گی  ، پیڑ پودوں سے بھر ا سر سبزو شاداب ماحول ملے گا ۔‘‘ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہمیشہ کی طرح سماجوادی پارٹی کی جانب  سے سال بھر پھلدارپودے لگائے جائیں گے۔ 
 دریں اثنا ء کے ریاست تمام اضلاع میں عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے انفرادی اور اجتماعی طور پر پودے لگائے گئے اور اس مشن کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہرکیا گیا  ۔
 علی گڑھ ، میرٹھ،   بہرائچ، شراوستی، گونڈہ، بلرامپور، سدھا رتھ نگر،سنت کبیر نگر، مہراج گنج، کشی نگر، دیوریا، گورکھپور، بلیا، سلطان پور، امبیڈکر نگر، جونپور، مئو، غازی پور ، اعظم گڑھ،لکھنؤ ، کانپور، اناؤ، بارہ بنکی، سیتاپور، ہردوئی، فیروزآباد، فتح پور،باندہ، مہوبہ، ہمیر پور، چترکوٹ، قنوج،  فرخ آباد، ایٹہ، رائے بریلی ، سیتاپور سہارنپور، مظفر نگر، متھرا، بلندشہر اور گوتم بدھ نگر   وغیرہ اضلاع  کے تعلیمی اداروں کے احاطوں میں بھی پودے لگائے گئے اور کورونا کے دوسری لہر میں آکسیجن کی قلت  سے اموات پر سبق لیتے ہوئے بڑی تعداد میں پودے لگانے کا عزم ظاہر کیا گیاتا کہ اب کسی اور کی آکسیجن کی کمی سے موت نہ ہو۔    یوم ماحولیات پر شجرکاری کے بعد اناؤ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری  ضروری ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بچھیا بلاک کے موضع اورہر میں ۲۰۰؍ درخت لگاکر اس مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے وہاں موجود و افرادسے کہا کہ پھلدار اور آکسیجن مہیا کرانے والے درختوں کی شجرکاری سے جہاں ہم کو اچھی آب و ہوا ملے گی، وہیں آلودگی کا خاتمہ بھی ہو سکے گا۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار نے کہا کہ جن درختوں کو ہم لگائیں۔ ان کی دیکھ بھال بھا کریں۔ اگر آپ ان کی دیکھ بھال نہیں کریں گے تو وہ درخت سوکھ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم ہر گھر کے باہر ایک درخت لگانے کا  عزم کرلیں تو  ہمارا گاؤں اور ہمارا ضلع ہر بھرا دکھائی دے گا اور ہم کو صاف ستھری آب و ہوا ملے گی جس سے تمام طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ 
  اسی دوران بہا ر کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی سرکار ی رہا ئش گاہ کے احاطے میں پودے لگائے ۔ اس کے موقع پر ان کا کہنا تھا :’’ آئندہ ریاست میں ۵؍ کروڑ پودےلگانےکا ہدف ہے۔ ‘‘   ان کے بقول:’’ جیون جل  ہریا لی مشن کے تحت ریاست میں ۵؍ کروڑ پودے لگانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس ہدف کو ۲۲۔۲۰۲۱ء میں پورا کیا جائے گا ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK