Inquilab Logo

ٹی آر پی کیس : وکاس کھانچندانی اور پارتھو گھوش کیخلاف اضافی چارج شیٹ داخل

Updated: January 12, 2021, 6:26 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

ممبئی پولیس کی کرائم انٹلی جنس یونٹ نے ایک بار پھر ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ ( ٹی آر پی ) گھوٹالہ معاملہ کے دیگر ملزمین کے خلاف پیر کو مجسٹریٹ کورٹ میں ۴؍ ملزمین کے خلاف اضافی چارج شیٹ داخل کی ہے ۔

Vikas Khanchandani
وکاس کھانچندانی

ممبئی پولیس کی کرائم انٹلی جنس یونٹ نے ایک بار پھر ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ ( ٹی آر پی ) گھوٹالہ معاملہ کے دیگر ملزمین کے خلاف پیر کو مجسٹریٹ کورٹ میں ۴؍ ملزمین کے خلاف اضافی چارج شیٹ داخل کی ہے ۔۳؍ ہزار ۶۰۰؍ صفحات پر مشتمل اضافی چارج شیٹ میں تفتیشی ایجنسی نے ری پبلک ٹی وی کے سی ای او وکاس کھانچندانی اور ری پبلک کی سی او او پریا مکھرجی کے علاوہ براڈ کاسٹ آؤڈیئنس ریسرچ کاؤنسل کے سابق سی اواو رومل رام گاڑیا اور سابق سی ای او پارتھو گھوش پر مخصوص ٹی وی چینلوں کی درجہ بندی بڑھانے اور اس کے لئے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کے پیسے کا لین دین کرنے اور پیسوں کے عوض ناظرین کو چینل دیکھنے پر آمادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ 
 داخل کردہ چارج شیٹ میں شیویندو مولیکر ، رابرٹ والٹر اور شیو سندرم کو مطلوبہ ملزم قرار دیا گیاہے ۔ اس سلسلہ میں اب تک پولیس نے ملزمین کے خلاف جن ۵۹؍ گواہوں کے بیانات درج کئے ہیں انہیں بھی اضافی چارج شیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔وہیں دوسری طرف بی اے آر سی کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا نے کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جس پر شنوائی موخر کر دی گئی ہے ۔ اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج نے پارتھو کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا ۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے فرضی ٹی آر پی معاملہ میں اکتوبر میں سنے باکس سنیما ، فکت مراٹھی اورری پبلک ٹی وی کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے مذکورہ بالا تینوں چینلوں کے مالکان ، اعلیٰ عہدیداران  اور بی اے آر سی کے سی ای او اور سی اواو سمیت کل ۱۶؍ ملزمین کو اب تک گرفتار کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK