Inquilab Logo Happiest Places to Work

خریف سے پہلے کی مانگ کی وجہ سے جون میں ٹرک کے کرایے میں اضافہ

Updated: July 09, 2025, 10:48 AM IST | Mumbai

شری رام موبیلیٹی بلیٹن کا جون ایڈیشن ہندوستان کے لاجسٹکس اور نقل و حرکت کے ماحولیاتی نظام میں مستحکم بحالی کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ خریف سے پہلے کی زرعی سرگرمیوں اور برآمدات کو ہدف بنانے والے مینوفیکچرنگ سیکٹر سے وابستہ ہے۔

Truck rental prices have increased in June. Photo: INN
جون میں ٹرکوں کے کرایے میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

شری رام موبیلیٹی بلیٹن کا جون ایڈیشن ہندوستان کے لاجسٹکس اور نقل و حرکت کے ماحولیاتی نظام میں مستحکم بحالی کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ خریف سے پہلے کی زرعی سرگرمیوں اور برآمدات کو ہدف بنانے والے مینوفیکچرنگ سیکٹر سے  وابستہ  ہے۔ 
پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے کرایہ پر لینے پر اضافے کی وجہ سے زیادہ تر اہم ٹرک روٹس پر ٹرکوں کے کرائے پر مثبت رفتار دیکھنے میں آئی۔ کولکاتا - گوہاٹی-کولکاتاکوریڈور میں  ماہانہ کی بنیاد پر ۲ء۴؍کا اضافہ دیکھا گیا، جب کہ ممبئی-چنئی-ممبئی روٹ پر ۱ء۹؍ فیصد اضافہ ہوا اور دہلی-حیدرآباد-دہلی روٹ پر ٹرکوں کے کرائے میں۱ء۶؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ کی بنیاد پر کولکاتا  گوہاٹی کولکاتا روٹ پر ٹرک کے کرایے میں۱۴؍فیصد اور ممبئی-چنئی-ممبئی کوریڈور پر۱۲؍فیصداور دہلی-حیدرآباد-دہلی روٹ پر۹؍ فیصد اضافہ ہوا۔ جون  میں ایندھن کی کھپت  ماہانہ کی بنیاد پر کم رہی، لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب۶ء۴؍ فیصد اور۱ء۲؍فیصداضافہ ہوا۔فاسٹیگ ٹرانزیکشن والیوم (لاکھوں میں) اور ویلیوز (کروڑ میں) نے بھی ماہانہ کی بنیاد پر کمی دیکھی، لیکن سالانہ کی بنیاد پر  بالترتیب۱۶؍فیصد اور۱۸؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جون۲۰۲۵ء میں گاڑیوں کی خردہ فروخت نے ملے جلے رجحان کی عکاسی کی جبکہ مجموعی تعداد میں موسمی عوامل کی وجہ سے ماہانہ کی بنیاد پر کمی واقع ہوئی، فارم اور انفرا سے منسلک زمروں نے لچک دکھائی دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK