• Wed, 30 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے اے آئی کا نام بدل کر ”سپر انٹیلیجنس“ رکھنے کا اعلان کیا، نئے سرکاری چیٹ بوٹ کی رونمائی کی

Updated: September 30, 2026, 8:01 PM IST | Washington

منگل کے روز ٹرمپ نے موٹیویشنل اسپیکر ٹونی رابنز کی میزبانی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران America.gov کا افتتاح کیا جو امریکیوں کو وفاقی اداروں سے متعلق امور میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا نیا اے آئی چیٹ بوٹ ہے۔ جیمینائی (Gemini) اور گرَوک (Grok) کی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا یہ چیٹ بوٹ حکومتی خدمات کیلئے ”مرکزی دروازے“ (one front door) کے طور پر کام کرے گا۔

Donald Trump. Photo: X
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز دستخط کردہ ایک صدارتی حکم نامے میں انتظامیہ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نام بدل کر ”سپر انٹیلی جنس“ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس دن امریکیوں کو اس ٹیکنالوجی کے خطرات کے حوالے سے تسلی دی اور وفاقی خدمات کیلئے ایک نئے اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹ کی رونمائی بھی کی۔ 

کھلی فضا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، ٹرمپ نے ماضی میں اے آئی سے جڑے حفاظتی خدشات کو ”ڈھونگ“ (hoax) قرار دینے کی تردید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کے نام کی یہ تبدیلی اس تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے: ڈھونگ تو ایسا لگتا ہے، آپ جانتے ہیں، جب آپ پرانا نام استعمال کر رہے تھے۔ لیکن اب یہ ’سپر انٹیلی جنس‘ ہے۔ یہ کوئی ڈھونگ نہیں ہے۔ اس موقع پر امریکی ارب پتی اور ایکس اے آئی کے سی ای او ایلون مسک، گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور اینتھروپک کے سی ای او ڈاریو اموڈئی سمیت اے آئی انڈسٹری کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: چین: اے آئی ٹیلنٹ سے وابستہ اعلیٰ انجینئروں،افسران کے غیر ملکی سفر پر قدغن

ٹرمپ نے کہا کہ یہاں جمع ہونے والی اے آئی کمپنیوں نے انڈسٹری کی خود نگرانی کرنے کیلئے ”اخلاقی طور پر پابند“ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے اس معاہدے کو ”تقریباً ایک طرح کا آئین“ قرار دیا۔ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی گئی ایک کاپی کے مطابق دستخط کنندگان ”مضبوط اندرونی کنٹرول نافذ کریں گے“ اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کریں گے کہ ان کے ماڈلز ”غیر ارادی طریقوں سے تکنیکی سسٹمز کو ہیک نہ کریں یا ان تک رسائی حاصل نہ کریں۔“ اس معاہدے میں کسی مخصوص نفاذی طریقہ کار یا جرمانوں کا ذکر نہیں ہے۔

اپنی مختصر گفتگو میں اموڈئی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اے آئی میں ”ناقابلِ یقین فوائد“ اور ”انتہائی حقیقی خطرات“ دونوں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظت اور مسابقت ایک دوسرے کے متضاد نہیں ہیں: ”ہم جیت سکتے ہیں اور اگر ہم اسے درست طریقے سے کریں تو ہم بحفاظت جیت سکتے ہیں۔“ ان کے یہ تبصرے ان حالیہ رپورٹس کے بعد سامنے آئے ہیں جن کے مطابق، اے آئی ایجنٹس نے حفاظتی رکاوٹوں کو بائی پاس کیا، سینڈ باکسز سے باہر نکلے اور غیر مجاز سسٹمز تک رسائی حاصل کی۔ جولائی ۲۰۲۶ء میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب اوپن اے آئی کے تجرباتی ٹولز نے ہگنگ فیس (Hugging Face) کے کنٹینمنٹ سسٹمز کی خلاف ورزی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: بچوں کا ہیکاتھون، دستیاب سامان سے خطرناک عمارتوں کی جانچ کیلئے روبوٹ تیار

۔America.gov چیٹ بوٹ کا آغاز

علیحدہ طور پر، منگل کے روز ٹرمپ نے موٹیویشنل اسپیکر ٹونی رابنز کی میزبانی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران America.gov کا افتتاح کیا جو امریکیوں کو وفاقی اداروں سے متعلق امور میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا نیا اے آئی چیٹ بوٹ ہے۔ جیمینائی (Gemini) اور گرَوک (Grok) کی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کئے گئے اس ٹول کا مقصد حکومتی خدمات کیلئے ”مرکزی دروازے“ (one front door) کے طور پر کام کرنا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ کاغذی کارروائیوں اور مراعات تک رسائی میں امریکیوں کے سالانہ ”سیکڑوں“ گھنٹے بچائے گا۔ مستقبل کی خصوصیات، جن میں ایک کلک پر پاسپورٹ کی تجدید بھی شامل ہے، کا پیشگی مظاہرہ تو کیا گیا لیکن وہ فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK