• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران- امریکہ نیوکلیائی مذاکرات میں ٹرمپ کا’’ عمدہ پیش رفت‘‘ کا دعویٰ 

Updated: May 27, 2025, 1:48 PM IST | Agency | Tehran

۲؍ دنوں میں کسی اعلان کی امید، کہا کہ ’’ایران کے تعلق سے کچھ اچھی خبر آسکتی ہے‘‘، اس کے برخلاف ایرانی صدر بہت زیادہ پُرامید نہیں۔

The fifth round of talks took place in Rome on Friday. Photo: INN
جمعہ کو  روم میں  پانچویں دور کے مذاکرات ہوئے۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے نیوکلیائی پروگرام پر جمعہ کو روم میں  ہونےوالی ملاقات کے تعلق سے انتہائی مثبت ردعمل کااظہار کرتےہوئے ’’عمدہ پیش رفت‘‘ کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری طرف ایرانی صدربہت زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ مذاکرات کے حوالے سےصدر مسعود پیزشکیا نے پیر کوکہا ہے کہ ’’ایسا نہیں ہے کہ اگر وہ مذاکرات بند کردیں یا پابندیاں عائد کردیں تو ہم مر جائیں گے۔ ہم کوئی راستہ ڈھونڈ نکالیں گے۔ ‘‘
 واضح رہے کہ مذاکرات کا مقصد ایران کو نیوکلیائی ہتھیار کے حصول سے روکنا ہے جو خطہ میں امریکہ کے اتحادی  اسرائیل کیلئے پیدا کرسکتاہے۔ دوسری طرف ایران کا کہنا ہے کہ اس کا نیوکلیائی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے۔ مثبت نتائج کی صورت میں   امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کچھ اقتصادی پابندیاں ختم کر سکتاہے۔ 
 عمان کی ثالثی میں  ہونےوالے مذاکرات کے تعلق سے ٹرمپ نے اتوار کو اشارہ دیا کہ اس میں  ہونے والی پیش رفت پر آئندہ ’دو دنوں میں ‘ کوئی اعلان ہو سکتا ہے۔  صدر ٹرمپ جوہری مذاکرات کے حوالہ سے میں امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے عمان کے مقابلے کہیں زیادہ پرامید نظر آئے۔ عمان نے جمعہ کو کہا تھا کہ روم میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور میں ’’کچھ، لیکن غیرحتمی‘‘ پیش رفت ہوئی۔ ٹرمپ نے زور دے کر کہاکہ ’’ بات چیت میں کچھ حقیقی پیش رفت، سنجیدہ پیش رفت ہوئی ہے۔ ‘‘
 ٹرمپ نے شمالی نیو جرسی میں ویک اینڈ گزارنے کے بعد روانگی پر صحافیوں کے سوالوں  کے جواب میں  کہاکہ ’’ہماری ایران کے ساتھ بہت ہی اچھی بات چیت ہوئی۔ مجھے نہیں معلوم کہ اگلے ۲؍دن میں میں آپ کو کچھ اچھا بتاؤں گا یا برا، لیکن مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ شاید میں آپ کو کچھ اچھا بتاؤں گا۔ ‘‘ٹرمپ نے کہا، ’’دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ ایران کے معاملے پر کچھ اچھی خبر آ سکتی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK