• Wed, 15 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے ٹائم میگزین پر اپنی ’انتہائی خراب تصویر‘ چھاپنے پر شدید تنقید کی

Updated: October 14, 2025, 10:15 PM IST | Washington

ٹرمپ نے اپنی ’انتہائی خراب تصویر‘ کی اشاعت کے مقاصد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹائم میگزین کی تصویر کا انتخاب ”قابل مذمت ہے۔“

US President Donald Trump. Photo: X
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

ٹائم میگزین نے اپنے تازہ شمارے کے سرورق پر امریکی صدر ٹرمپ کی تصویر شائع کی ہے۔ اس شمارے میں غزہ جنگ بندی اور ٹرمپ کے امن معاہدے کے بارے میں ایک کور اسٹوری شامل ہے۔ تاہم، ٹرمپ اپنی تصویر سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کو ’انتہائی خراب تصویر‘ قرار دیتے ہوئے میگزین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

صدر نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ”ٹائم میگزین نے میرے بارے میں ایک نسبتاً اچھا آرٹیکل لکھا ہے، لیکن سرورق پر شاید ”اب تک کی انتہائی خراب“ تصویر لگائی ہے۔ انہوں نے میرے بال ’غائب‘ کر دیئے اور میرے سر کے اوپر کچھ تیرتا ہوا رکھ دیا جو ایک چھوٹے تاج کے جیسا لگ رہا تھا۔“

ٹرمپ نے اس تصویر کو ”واقعی عجیب“ قرار دیا اور کہا کہ انہیں ”نیچے کے زاویوں سے لی گئی تصاویر پسند نہیں آتیں۔“ انہوں نے اس تصویر کی اشاعت کے مقاصد پر سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ میگزین کی تصویر کا انتخاب ”قابل مذمت ہے۔“

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK