Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے خود کو اسرائیلی تاریخ کا بہترین صدر قرار دیا

Updated: July 03, 2026, 10:03 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کو اسرائیلی تاریخ کا بہترین صدر قرار دیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر سخت تنقید کی اور اسے طنز کا نشانہ بنایا۔

US President Donald Trump. Photo: PTI
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: پی ٹی آئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے انٹرویو میں خود کو ’’اسرائیل کی تاریخ کا بہترین صدر‘‘کہہ کر سب کو حیران کر دیا۔ سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے،۸۰؍ سالہ ٹرمپ نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کوئی یہودی شخص ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔ انہوں نے جو کیرنن سے کہا،میرے لیے یہ سمجھ سے باہر ہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔ میں اسرائیل کی تاریخ کا بہترین صدر رہا ہوں۔‘‘ جبکہ ٹرمپ نے ایک ادھورے جملے میں یہ کہنے کی کوشش کی کہ وہ ۹۹؍ فیصد اسرائیلی عوام کی پسند ہیں، بظاہر وہ اسرائیل میں اپنی درجہ بندی کے بارے میں بات کر رہے تھے، جو کہ ایک اور بے معنی بات تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ۳۸؍ بار ایک ہی جنگ ختم کرنے پر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے مستحق: ہنٹر بائیڈن کا طنز

بعد ازاں ناظرین نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی اس تقریر پر تعجب کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’کیا ٹرمپ کو لگتا ہے کہ وہ اسرائیل کے صدر ہیں؟‘‘ دوسرے نے کہا، ’’کسی کو انہیں بتانا چاہیے کہ وہ اسرائیل کے صدر نہیں، بلکہ وہ امریکہ کے صدر ہونے چاہئیں۔‘‘ ایک اور نے کہا، ’’وہ لفظی طور پر اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے صدر ہیں۔‘‘ جبکہ ایک صارف نے طنزیہ طور پر کہا، ’’اوہ ٹھیک ہے، ہم ریاستہائے متحدہ اسرائیل میں رہتے ہیں، معقول ہے، معقول ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ٹرمپ کی ذہنی صحت کئی مہینوں سے زیرِ غور ہے۔ انہوں نے ایران جنگ کے دوران کچھ عجیب اور چونکا دینے والے بیانات دیے، جنہوں نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ جس میں ٹروتھ سوشل پر ان کا ایران کو ایک پیغام شامل ہے ، جس میں انہوں نے گالیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایران کو آبنائے  ہرمز کھولنے کا حکم دیا تھا۔چنانچہ کسی کو یقین نہیں آیا کہ امریکہ کا صدر ایسے الفاظ استعمال کر سکتا ہے۔  علاوہ ازیں ٹرمپ نے فخر سے کہا ہے کہ انہوں نے سرکاری نگرانی میں کئی بار مونٹریال کوگنیٹو اسیسمنٹ (ایم او سی اے) ٹیسٹ دیا، اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے۳۰؍ میں سے۳۰؍ مکمل نمبر حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس "امتحان" کے نتائج ان کی "انتہائی ذہانت" کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاہم، ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ آئی کیو ٹیسٹ نہیں بلکہ ایک اسکریننگ ٹول ہے جو ہلکی علمی خرابی اور ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کا پتہ لگانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی پارلیمنٹ: لاؤڈ اسپیکر پراذان محدود کرنے کا بل ابتدائی مرحلے میں منظور

دوسری جانب جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹرمپ کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں ایک ہی جنگ کو۳۸؍بار روکنے پر نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’تاریخ میں کسی صدر نے ایک ہی جنگ کو اتنی بار ختم نہیں کیا۔ ہمارے پیارے لیڈر نے سی این این کی گنتی کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کو کم از کم۳۸؍ بار ختم کیا ہے۔ اس سے پہلے کسی صدر نے ایسا نہیں کیا۔ اور وہ اسے ختم کرنے کے قریب بھی نہیں ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK