Inquilab Logo

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ٹرمپ سرفہرست

Updated: March 31, 2023, 12:40 PM IST | Washington

سابق امریکی صدر کی مقبولیت میں اضافہ ، فلوریڈ اریاست کے گورنر رون ڈی سینٹیسدوسرے نمبر پر، نکی ہیلی ۳؍ فیصد ہی کارکنوں کو پسند  

Former US President Donald Trump
سابق امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ فی الحال ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں سر فہرست ہیں ، سب سے زیادہ مقبول ہیں جبکہ  دوسرے نمبر پر فلوریڈ ا کے گورنررون ڈی سینٹیس  ہیں۔ہندنژاد نکی  ہیلی بہت کم مقبول ہیں۔
   میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخابات میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیدواری کی تقریباً۵۴؍ فیصد ریپبلکن ووٹروں نے حمایت کی ہے جو فلوریڈا ریاست کے گورنر رون ڈی سینٹیس کی حمایت کرنے والوں کی دوگنی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔یہ معلومات جمعرات کو شائع ہونے والے فاکس نیوز سروے کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔
 سروے کے مطابق۲۴؍ فیصد افرادنے  ڈی سینٹیس کی حمایت کی ہے۔ ٹرمپ کی مقبولیت میں گزشتہ فروری سے۱۱؍ فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ  ڈی سینٹیس کی حمایت میں۴؍ فیصد کمی آئی ہے۔
گزشتہ۲۴؍ سے ۲۷؍ مارچ  تک کئے جانے والے  اس سروے میںایک ہزار ۷؍افراد سے سوالات پوچھے گئے تھے۔ سرو ے رپورٹ کے مطابق  ڈونالڈ ٹرمپ کے  قریبی اور سابق امریکی صدر مائیک پینس کی صرف ۶؍ فیصد ریپبلکن اراکین نے حمایت کی ، حالانکہ انہوں نے اپنی امیدواری کا دعویٰ نہیں ہے۔ 
  ان دنوں ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں سب سے سر گرم نکی ہیلی    ہیں ۔حیرت انگیزطور پر ان کی صرف ۳؍ فیصد  ریپبلکن نے اراکین نے حمایت کی ہے ۔ فروری کےسر وے میں نکی ہیلی کی ۷؍ فیصد اراکین نے حمایت کی تھی۔ 
  گزشتہ دنوں امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ انہیں ۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخابات سے دور رکھنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ ریاست ٹیکساس کے شہر وائیکو میں ہفتے کو اپنی انتخابی مہم کی پہلی ریلی سے خطاب میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا ،’’ مجھے الیکشن سے دور رکھنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی کیونکہ  میں ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتا ہوں۔ امریکہ کے عوام ملک کیلئے  میری خدمات سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ فی الحال  مجھے اپنا پسندیدہ متبادل امیدوارسمجھتے ہیں۔مجھے ایک جھوٹے مواخذے میں الجھا کر اور سزا دلوا کر راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘
 انہوں نے اس کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی پر سازش کا الزام بھی عائد  کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بنانا ریپبلک بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔سابق صدر کے خلاف ان دنوں امریکی شہر نیو یارک میں مین ہٹن کی گرینڈ جیوری کے سامنے ایک مقدمے کی کارروائی چل رہی ہےجس میں ان کے خلاف فردِ جرم عائد ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK