Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: پاپ سنگر شکیرا، صدر ٹرمپ سے خوفزدہ

Updated: June 14, 2025, 10:03 PM IST | Washington

پاپ سنگر شکیراٹرمپ سے خوفزدہ ہیں، شکیرا، جو۱۹؍ سال کی عمر میں اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے میامی آئی تھیں، طویل عرصے سے تارکین وطن کی آواز بنی ہوئی ہیں، ’واکا واکا‘ گلوکارہ مسلسل خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔

Pop singer Shakira. Photo: INN
پاپ سنگر شکیرا۔ تصویر: آئی این این

شکیرا، جو۱۹؍ سال کی عمر میں اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے  میامی آئی تھیں، طویل عرصے سے تارکین وطن کی آواز بنی ہوئی ہیں۔ اپنا تازہ ترین گریمی ایوارڈ تارکین وطن کے نام کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا: ’’تم پیارے ہو، تمہاری اہمیت ہے، اور میں ہمیشہ تمہارے ساتھ لڑوں گی۔‘‘ انہوں نے ہجرت کی پالیسیوں میں تبدیلی کے باوجود تمام افراد کے ساتھ انسانی سلوک کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکہ میں بہت سے لوگ اب مسلسل خوف کا شکار ہیں۔ ہارڈ راک اسٹیڈیم میں اپنے کامیاب کنسرٹ ’لاس موخیرس یا نو یلورن‘کے بعد، عالمی سپر اسٹار شکیرا نے بیک اسٹیج میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ماں بننے، تارکین وطن کے اپنے سفر، اور امریکہ میں لاکھوں لوگوں کے سامنے موجودہ سیاسی ماحول پر بات کی۔ جب ان کے۱۲؍ سالہ بیٹے اور۱۰؍ سالہ بیٹی نے انکور گانے میں ان کےگایا  تو کولمبیا کی اس فنکارہ نے بچوں کو اپنی زندگی کی وجہ اور توانائی کا سرچشمہ قرار دیا۔ یہ پرفارمنس محض جشن سے زیادہ ایک اعلان تھا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ کو لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے سے روکا

شکیرا کی یہ اپیل اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ امیگریشن انفورسمنٹ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شکار ہے۔ میامی کے بالکل شمال میں، لاس اینجلس (امیگریشن حکام) کی جارحانہ چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد وسیع پیمانے پر احتجاج کا مرکز بن گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے روزانہ ۳۰۰۰؍ گرفتاریوں حتیٰ کہ اسپتالوں اور بے گھر پناہ گاہوں میں کارروائیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جون کے آغاز میں۱۲؍ ممالک پر سفر پر پابندی کی بحالی اور طویل عرصے سے دستاویزات کے بغیر رہنے والے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری پر انسانی حقوق اور مزدور تنظیموں کی شدید تنقید سامنے آئی ہے، خاص طور پر جبکہ ان اقدامات سے مزدوروں کی قلت مزید بڑھ رہی ہے۔اس کے علاوہ فوجی دستوں نیشنل گارڈز اور میرین کی تعیناتی، نافذ کی گئی پابندیاں، اور سینکڑوں گرفتاریوں کے سبب شہری بد امنی میں اضافہ ہوا ہے۔ساتھ ہی ایک امریکی سینیٹر کا پریس کانفرنس سے اخراج تنازعے میں مزید اضافے کا باعث بنا، جسے ناقدین جمہوریت اور قانونی طریقہ کار پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK