امریکہ کا صدر بننے پر ڈونالڈ ٹرمپ نےغیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کی شہریت کا حق ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یاد رہےکہ امریکہ میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو امریکہ کی شہریت مل جاتی ہے۔
EPAPER
Updated: June 01, 2023, 12:02 PM IST | Washington
امریکہ کا صدر بننے پر ڈونالڈ ٹرمپ نےغیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کی شہریت کا حق ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یاد رہےکہ امریکہ میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو امریکہ کی شہریت مل جاتی ہے۔
امریکہ کا صدر بننے پر ڈونالڈ ٹرمپ نےغیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کی شہریت کا حق ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یاد رہےکہ امریکہ میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو امریکہ کی شہریت مل جاتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کو سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں پہلے ہی دن غیرقانونی تارکین وطن اور ان کے بچوں کی پیدائشی شہریت کاحق ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی آئین کی۱۴؍ویں ترمیم کے مطابق امریکہ میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والے تمام بچے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ ساتھ اس ملک بھی کے شہری ہیں جہاں وہ رہتے ہیں ، یعنی وہ دہری شہریت کےحامل ہیں۔
ٹرمپ نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جنوری۲۰۲۵ء کے پہلے دن وہائٹ ہاؤس میں ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کریں گے جس میں وفاقی حکومت کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ ایسے والدین کے بچوں کو شہریت سے محروم کردے جو امریکی شہری نہیں ہیں یا قانونی طور پر یہاں کے مستقل باشندے نہیں ہیں۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا ،’’میری پالیسی ’غیر قانونی ترک وطن‘ جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کو روکے گی اور مزید تارکین وطن کو ا مریکہ آنے سے روکے گی ۔‘‘
یاد رہےکہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تارکین وطن مخالف لیڈر کے طور پر مشہور ہیں۔ اس سے پہلے وہ اپنی صدارتی مہم کے دوران مسلسل تارکین وطن کیخلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔ وہ میکسیکو کے تارکین وطن کو روکنے کیلئے امریکہ کی سرحد پر دیوار بنانے کا بھی وعدہ کرچکےہیں ۔
یادر ہےکہ امریکہ کے علاوہ کناڈا اور میکسیکو بھی پیدائشی حق شہریت فراہم کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ مسئلہ اس وقت بھی اٹھایا تھا جب وہ صدر تھے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ۲۱۰۸ء کے ایک میگزین کے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے پیدائشی حق شہریت ختم کر دیں گے لیکن انہوں نے اس کا کوئی وقت نہیں بتایا تھا۔ ٹرمپ نے۲۰۱۹ء میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایسا اقدام کریں گے لیکن اس وقت ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے فیصلے کو قانونی طورپر چیلنج کیا جائے گا اور یہ سپریم کورٹ کی نظیر کے خلاف ہے۔ اس کے باوجود ٹرمپ اب بھی پیدائشی حق شہریت کو ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔