ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف اور عاصم منیر کی میزبانی کی، انہیں عظیم لیڈر اور عظیم شخص قرار دیا، ساتھ ہی اسے امریکہ اور پاکستان کے مضبوط ہوتے تعلقات کی علامت کے طور پرپیش کیا۔
EPAPER
Updated: September 26, 2025, 6:04 PM IST | New York
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف اور عاصم منیر کی میزبانی کی، انہیں عظیم لیڈر اور عظیم شخص قرار دیا، ساتھ ہی اسے امریکہ اور پاکستان کے مضبوط ہوتے تعلقات کی علامت کے طور پرپیش کیا۔
صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے ضمن میں وائٹ ہاؤس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات سے ملاقات سے پہلے ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم کو ’’عظیم لیڈر‘‘اور عاصم منیر کو ’’عظیم شخص‘‘ قرار دیا ۔ٹرمپٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ’’ہمارے ہاں ایک عظیم لیڈر آرہے ہیں، پاکستان کے وزیر اعظم، اور فیلڈ مارشل۔ پاکستان کا فیلڈ مارشل ایک عظیم آدمی ہے۔ اور وزیراعظم بھی، دونوں ہی، اور وہ آرہے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ وہ اسی وقت اس کمرے میں موجود ہوں‘‘ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ’’مجھے معلوم نہیں کیونکہ ہمیں تاخیر ہو رہی ہے... درحقیقت وہ شاید خوبصورت اوول آفس میں کہیں موجود ہوں۔‘‘
وائٹ ہاؤس کے شیڈول کے مطابق، ٹرمپ اور شہباز شریف کے درمیان اوول آفس میں بند دروازوں کے پیچھے ملاقات ہوئی ۔ یہ ملاقات امریکہ اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ایک تجارتی معاہدے اور نیویارک میں۸۰؍ویں یو اینکے اجلاس کے دوران دونوں لیڈروں کی مختصر ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ حال ہی میں پاکستان کی جانب متوجہ ہوئے ہیں، جسے انہوں نے ماضی میں ’’دہشت گردوں کی پناہ گاہ‘‘ قرار دیا تھا ۔ اس تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اسلام آباد نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا سہرا ٹرمپ کے سر باندھا اور انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا ، حالانکہ ہندوستان نے ٹرمپ کی کسی بھی قسم کی ثالثی سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا: ڈونالڈ ٹرمپ
یہ حالیہ مہینوں میں پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وہ اس سے پہلے عاصم منیر سے جون اور اگست میں دو بار ملاقات کر چکے ہیں، ان ملاقاتوں میں تجارت اور معاشی تعاون جیسے معاملات پر بات چیت ہوئی ۔ ان ملاقاتوں کے بعد، امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں۵۰؍ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی بھی تصدیق کی ۔