Inquilab Logo

صدر بننے پر ٹرمپ کا ’کیپٹل ہل کیس‘ کے ملزمین کی رہائی کا وعدہ

Updated: March 13, 2024, 10:42 AM IST | Agency | Washington

۲۰۲۱ء میں ڈونالڈ ٹرمپ کی ہار کو تسلیم نہ کرتے ہوئے امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کردینےوالے قیدیوں کو ’یرغمال‘ قرار دیا۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر : آئی این این

 ڈونالڈ ٹرمپ نے ۲۰۲۱ء میں ان کی ہار کو تسلیم نہ کرتے ہوئے امریکی ایوان پارلیمان پر دھاوا بول دینے والوں کی کھلی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ اس بارالیکشن جیتتے ہیں تو اس حملے کے الزام میں  گرفتار ہونےوالوں کو رہا کردیں گے۔ الزام ہے کہ مذکورہ افراد ٹرمپ کے اُکساوے میں اور ووٹروں کے ساتھ فراڈ کے ان کے جھوٹے دعووں سے متاثر ہو کر بائیڈن کو صدر بننے سے روکنے کیلئے۶؍جنوری۲۰۲۱ءکو ’یوایس کیپٹل ‘ پر دھاوا بول دیا تھا۔ محکمہ انصاف کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس ضمن میں  ۳۸؍ مہینوں میں، تقریباً ایک ہزار ۳۵۸؍ افرد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اور تقریباً۵۰۰؍کو جیل کی سزا سنائی گئی۔ 
 مذکورہ قیدیوں  کو ’’یرغمال‘‘ قراردیتے ہوئے ڈونالڈٹرمپ نے پیر کو اپنی ٹروتھ سوشل ویب سائٹ پر وعدہ کیا کہ دوبارہ منتخب ہونے پر وہ سب سے پہلا کام ملزمین کی رہائی اور میکسیکو کے ساتھ سرحد بند کرنے کا کریں گے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے اپنے حامی قیدیوں  کی رہائی کی بات کی ہے وہ بائیڈن سے بھی اس کی اپیل کرچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK