Inquilab Logo

ترکی: لینڈنگ کے دوران بوئنگ ۷۳۷؍  طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں

Updated: May 09, 2024, 6:56 PM IST | Ankara

آج ترکی کے غازی پاسا الانیہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بوئنگ ۷۳۷؍ طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔ ۱۸۴؍ مسافر اور عملے کے ۶؍ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اس طرح کا واقعہ گزشتہ دن فیڈ ایکس کے طیارے کے ساتھ ترکی ہی میں پیش آیا تھا۔

A blown front tire of an aircraft. Image: X
طیارے کا پھٹ جانے والا اگلا ٹائر۔ تصویر: ایکس

ترکی کی وزارت نقل و حمل نے کہا کہ جمعرات کو ترکی میں ایک طیارے سے کل ۱۹۰؍ افراد کو اس وقت بحفاظت نکال لیا گیا جب جنوبی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ تاہم، کسی مسافر یا جہاز کے عملے کو چوٹ نہیں آئی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ بوئنگ۷۳۷۔۸۰۰؍ جو ترکی کی کورنڈن ایئر لائنز کا ہے، بحیرۂ روم کے ساحلی قصبے الانیا کے قریب گازی پاسا ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد رن وے پر بحفاظت رُک گیا۔

یہ بھی پڑھئے: سینیگال: ایئرپورٹ پر بوئنگ ۷۳۷؍ میں آگ لگ گئی، ۱۱؍ مسافر زخمی

اس طیارے میں ۱۸۴؍ مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ یہ جرمنی کے شہر کولون سے پرواز پر تھا۔ ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر نے طیارے کے اگلے گیئر کو نقصان پہنچانے کی اطلاع دی لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ رن وے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن پروازوں کو قریبی انطالیہ ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ حادثے کا شکار طیارے کو رن وے سے ہٹایا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ترکی کے ہوائی اڈے پر اس قسم کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

بدھ کو فیڈ ایکس ایکسپریس سے تعلق رکھنے والے بوئنگ ۷۶۷؍ کارگو طیارے نے استنبول ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جب اس کا اگلا لینڈنگ گیئر فیل ہو گیا تھا۔ اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا اور سبھی کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK