Inquilab Logo

ترکی بھی جوہری طاقت کے حامل ممالک میں شامل

Updated: April 29, 2023, 12:09 PM IST | Ankara

رجب طیب اردگان نے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کیا

Recep Tayyip Erdogan
رجب طیب اردگان

ترکی نے روس کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ترک خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردگان نے پہلی بار اکویو پاور پلانٹ کو جوہری ایندھن کی ترسیل کی تقریب سےاپنے ورچوئل خطاب کے دوران کہا کہ ترکی ۶۰؍ سال کی تاخیر کے بعد دنیا میں جوہری طاقت رکھنے والےممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے، اکویو پاور پلانٹ کو ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اس پلانٹ نے اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔
 اکویوجوہری پلانٹ ترکی کے جنوبی صوبے مرسین میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت ۴؍ہزار ۸۰۰؍میگاواٹ اور۴؍ ری ایکٹرز تک متوقع ہے،جوہری پلانٹ اس سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
 یاد رہے کہ اکویو جوہری پلانٹ کے لیے ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی ۲۰۱۰ءمیں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کے سنگ بنیادکی تقریب۳؍ اپریل۲۰۱۸ءکومنعقد ہوئی تھی جس کے بعد پہلے یونٹ پر تعمیر شروع ہوئی۔
 ترک صدر طیب نے کہا کہ بہت سے اہم منصوبوںکی طرح اکویو کو فنانسنگ ماڈل کے ساتھ لاگو کیاگیا جو ہمارے قومی بجٹ پربوجھ نہیں ہے اور روس کےساتھ ہماری سب سے بڑی مشترکہ سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ترکی کی قدرتی گیس کی درآمدات کو سالانہ۱ء۵؍ ارب ڈالر تک کم کرنےمیںکردار ادا کرے گا اور قومی آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

turkey Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK