کوالیفائر کھلاڑی زینب سونمیز نے آسٹریلین اوپن میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے ایک اعصاب شکن مقابلے میں نمبر ۱۱؍ سیڈ ایکاٹیرینا الیگزینڈرووا کو۵۔۷، ۶۔۴، ۴۔۶؍سے ہرا کر اپنے کیریئر کی بڑی کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: January 18, 2026, 8:09 PM IST | Melbourne
کوالیفائر کھلاڑی زینب سونمیز نے آسٹریلین اوپن میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے ایک اعصاب شکن مقابلے میں نمبر ۱۱؍ سیڈ ایکاٹیرینا الیگزینڈرووا کو۵۔۷، ۶۔۴، ۴۔۶؍سے ہرا کر اپنے کیریئر کی بڑی کامیابی حاصل کی۔
کوالیفائر کھلاڑی زینب سونمیز نے آسٹریلین اوپن میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے ایک اعصاب شکن مقابلے میں نمبر ۱۱؍ سیڈ ایکاٹیرینا الیگزینڈرووا کو۵۔۷، ۶۔۴، ۴۔۶؍سے ہرا کر نہ صرف اپنے کیریئر کی بڑی کامیابی حاصل کی، بلکہ وہ اوپن ایرا میں آسٹریلین اوپن کا میچ جیتنے والی ترکی کی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔ ۲؍گھنٹے اور۳۷؍ منٹ تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ کسی فلمی منظر سے کم نہ تھا۔ سونمیز ایک موقع پر ۲۔۵؍ سے پیچھے تھیں، لیکن انہوں نے لگاتار سات گیمز جیت کر پہلا سیٹ ۵۔۷؍ سے اپنے نام کیا۔
WHAT A PERFORMANCE 🇹🇷
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 18, 2026
Zeynep Sonmez topples No.11 seed Alexandrova to secure the biggest win of her career! @wwos • @espn • @tntsports • @wowowtennis • #AO26 pic.twitter.com/4gBNxxxmkZ
سونمیز نے برتری حاصل کی لیکن الیگزینڈرووا نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واپسی کی اور سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔تیسرے سیٹ میں سونمیز ۰۔۳؍سے پیچھے ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاریں اور آخری سات میں سے چھ گیمز جیت کر الیگزینڈرووا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
Respect to Zeynep Sönmez who went to help this ball kid who fainted beside the court ❤️ pic.twitter.com/iHnX2TDaZ7
— TNT Sports (@tntsports) January 18, 2026
ٹینس کورٹ پر اس وقت ایک جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب دوسرے سیٹ کے اختتام پر امپائر کی کرسی کے قریب ایک بال کڈ بے ہوش ہو گئی۔ زینب سونمیز نے میچ کی پروا کیے بغیر سب سے پہلے اس بچی کی مدد کی اور اسے سہارا دے کر سایہ دار جگہ پر بٹھایا۔ ان کے اس عمل کو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھڑے ہو کر سراہا۔
۲۳؍ سالہ سونمیز ترکی کی دوسری خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے آسٹریلین اوپن کے مین ڈرا تک رسائی کی تھی، لیکن وہ فتح حاصل کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان کی اس جیت نے ترکی میں ٹینس کے مستقبل کے حوالے سے نئی امیدیں پیدا کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:نیول ٹاٹا کی سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ میں تقرری کی کوشش پھر ناکام
راڈ لیور ایرینا میں گرم موسم اور اعصاب شکن مقابلہ؛ زیوریو کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی
جرمنی کے اسٹار ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈ الیگزینڈر زیوریو نے آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء کے پہلے راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں انہوں نے کنیڈا کے ۲۴؍ سالہ گیبریل ڈیالو کو شکست دے کر ٹائٹل کی جانب پہلا قدم بڑھایا۔
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر ڈربی: یونائیٹڈ نے سٹی کواولڈ ٹریفورڈ میں مات دی
راڈ لیور ایرینا کے تپتے ہوئے کورٹ پر زیوریو کا آغاز توقعات کے مطابق نہ رہا ،کینیڈین کھلاڑی ڈیالو نے حیران کن کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر ۶۔۷؍ سے جیت کر زیوریو کو دباؤ میں ڈال دیا۔ پہلے سیٹ کی ناکامی کے بعد زیوریو نے اپنے تجربے اور طاقتور گراؤنڈ اسٹروکس کا بھرپور استعمال کیا۔ انہوں نے اگلے تینوں سیٹس میں یکطرفہ برتری حاصل کرتے ہوئے میچ۷۔۶، ۱۔۶، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے اپنے نام کر لیا۔