ترکی کے اکتیف بینک (Aktif Bank) نے چین کے کراس بارڈر انٹربینک پیمنٹ سسٹم (سی آئی پی ایس ) میں براہِ راست شمولیت کے لیے معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد یہ چینی عالمی یوان ادائیگی نظام میں شامل ہونے والا ترکی کا پہلا بینک بن گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 09, 2026, 4:02 PM IST | Istanbul
ترکی کے اکتیف بینک (Aktif Bank) نے چین کے کراس بارڈر انٹربینک پیمنٹ سسٹم (سی آئی پی ایس ) میں براہِ راست شمولیت کے لیے معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد یہ چینی عالمی یوان ادائیگی نظام میں شامل ہونے والا ترکی کا پہلا بینک بن گیا ہے۔
ترکی کے اکتیف بینک (Aktif Bank) نے چین کے کراس بارڈر انٹربینک پیمنٹ سسٹم (سی آئی پی ایس ) میں براہِ راست شمولیت کے لیے معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد یہ چینی عالمی یوان ادائیگی نظام میں شامل ہونے والا ترکی کا پہلا بینک بن گیا ہے۔ یہ معاہدہ چین کے شہر شیامن میں منعقد ہونے والے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (سی آئی ایف آئی ٹی ) کے دوران طے پایا۔
سی آئی پی ایس ایسا نظام ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں چینی یوان میں ادائیگیاں اور مالیاتی تصفیے کیے جا سکتے ہیں۔ اس نظام کی مدد سے روایتی کثیر ملکی کرنسیوں کی تبدیلی کے دوران پیش آنے والے وقت اور اضافی اخراجات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اکتیف بینک کی جنرل منیجر عائشہ گل اڈاجا اوگان نے اناطولیہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے ترکی کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں (ایس ایم ایز) کے ساتھ ساتھ بڑی کاروباری کمپنیوں کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھئے:میری ناکامیوں نے والدین کو بے بس کر دیا تھا: میگھنا گلزار
اوگان کے مطابق سی آئی پی ایس نسبتاً نیا پلیٹ فارم ہے جسے پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی ) نے تیار کیا تھا۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس نظام میں متعدد غیر ملکی بینک شامل ہوئے ہیں اور یہ اب دنیا بھر کے ۱۸۰۰؍سے زائد بینکوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چین کی بیرونی تجارت میں یوان کے ذریعے ہونے والی ادائیگیوں کا حصہ بڑھ کر ۲۸؍ فیصد ہوگیا جبکہ اسی عرصے میں چین اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم ۲۵؍ ارب ڈالر سے بڑھ کر۵۰؍ ارب ڈالرس تک پہنچ گیا۔
عائشہ گل اوگان نے کہا ’’چین کی بیرونی تجارت میں یوان کے ذریعے ادائیگیوں میں اضافے اور ترکی میں یوان ادائیگی کے نظام کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اس پلیٹ فارم میں شامل ہونا ہمارے لیے ایک اہم اور قابلِ عمل موقع ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ اکتیف بینک اپنے ڈجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کوسی آئی پی ایس سے منسلک کرے گا، تاکہ ترکی کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں اس نظام کے ذریعے آسانی سے ادائیگیاں کرسکیں۔
یہ بھی پڑھئے:تکارام منڈے کی جون تا اگست ۸۸۰؍ دواساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی
اوگان نے کہا کہ اکتیف بینک دنیا بھر میں ۱۳۰۰؍ سے زائد بینکوں کے ساتھ کام کرتا ہے اور یورپ اور امریکہ کے بعد اپنے بینکنگ اور ادائیگیوں کے نیٹ ورک کو چین جیسے خطوں تک وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک چینی مارکیٹ میں موجود مواقع پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی آئی ایف آئی ٹی کے پویلین میں اکتیف بینک واحد ترک بینک ہے اور اس تقریب میں اس کی موجودگی چین کے ساتھ طویل مدتی کاروباری حکمت عملی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔