Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوئی تمغہ فلسطینیوں کے خون کے ایک قطرہ سے زیادہ قیمتی نہیں ہے: ترک کنگ فو چیمپئن

Updated: May 30, 2025, 7:19 PM IST | Ankara

یورپی ووشو کنگ فو فیڈریشن کی جانب سے ۲۰۲۴ء میں چیمپئن کا خطاب اپنے نام کرنے والے ترک ایتھلیٹ نیک میٹن اربکان اکیوز نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینکتے ہوئے کہا کہ فلسطین کیلئے میں ہر بار ایسا کرسکتا ہوں۔

Turkish athlete Necmettin Erbakan Akyuz. Photo: X
ترک ایتھلیٹ نیک میٹن اربکان اکیوز۔ تصویر: ایکس

یورپی چیمپئن اور معروف ترک کنگ فو فائٹر نیک میٹن اربکان اکیوز نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔ واضح رہے کہ اکیوز نے ۲۰۲۴ء یورپی کنگ فو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر ورلڈ چیمپئن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوان کھلاڑی قاہرہ میں دریائے نیل کے کنارے کھڑے ہیں اور اپنا تمغہ دریا میں اچھالتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے جتنے بھی اعزازات ملے ہیں وہ فلسطین کے مظلوموں کے خون کے ایک قطرے سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں۔ جب آزاد فلسطین کا قیام عمل میں آئے گا تو مَیں پھر اسی جگہ آؤں گا۔‘‘ 

کھلاڑی کے احتجاج کے اس عمل نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ یاد رہے کہ دسمبر ۲۰۲۳ء میں استنبول میں منعقدہ یورپی ووشو کنگ فو چیمپئن شپ کے دوران اکیوز نے ایوارڈ تقریب کے دوران فلسطینی پرچم لہرایا تھا۔ ان کے اس عمل پر یورپی ووشو کنگ فو فیڈریشن (ڈبلیو کےایف ای) نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اسے سیاسی نمائش قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ `کچھ کھلاڑیوں نے ایوارڈ تقریب کے دوران سیاسی اشارے کئے جو ہمارے اصولوں کے خلاف ہے۔ اس کے بعد فوری ایکشن لیا گیا اور کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کئے گئے۔ 
نوٹس کے جواب میں اکیوز نے سرزنش کی کہ ’’مجھے اپنے کئے پر فخر ہے، کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں دوبارہ یہی کروں گا۔ آپ میرے تمغے چھین سکتے ہیں یا مجھے سزا دے سکتے ہیں، لیکن میں نے یہ انتخاب یہ جانتے ہوئے کیا کہ میں اپنے کریئر کو خطرے میں ڈال رہا ہوں۔‘‘ اسرائیل کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ’’تمہارے قیمتی تمغے اب دریاؤں کی تہہ میں ہیں، اگر تم میں ہمت ہے تو جا کر واپس لے لو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK