Inquilab Logo

منصورہ انجینئرنگ کالج کےدو طلبہ کو پونےیونیورسٹی کی جانب سے گولڈ میڈل دیا جائیگا

Updated: April 29, 2022, 2:25 AM IST | malegaon

اس کیمپس سے وابستہ میکانیکل انجینئرنگ ڈگری کے دو طلبہ کاگزشتہ سال انٹرنیشنل پلیسمنٹ ہوا اور اب وہ مشہور سعودی کمپنی آرامکو سے وابستہ ہیں

The building of Jamia Muhammadiyah Education Society aka Mansura located in Malegaon
مالیگاؤں میںواقع جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی المعروف منصورہ کی عمارت

 جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی المعروف بہ منصورہ کے زیر اہتما م ۲۰۱۲ء میں قائم شدہ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے دو طلبہ کو پونے یونیورسٹی سطح پر گولڈ میڈل ایوارڈکے منتخب کیا گیا ہے۔ شعبۂ سول انجینئرنگ کے دو طلبہ میں شیماز عامر مومن رئیس احمد کو سال ۱۹۔۲۰۱۸ء کیلئے اور مومن نعمان حسین محمد ہمایوں کو سال ۲۰۔۲۰۱۹ء کیلئے شعبۂ سول انجینئرنگ ڈگری کورس میں یونیورسٹی سطح پر اول مقام پانے پر وائس چانسلر (ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی) کے ہاتھوںگولڈ میڈل اور سند سے نوازا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ مولانامختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے زیر اہتمام عبداللطیف علی الشائع فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈگری کالج اور لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک ڈپلومہ کالج کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ بارہویں سائنس کے بعد چار سالہ ڈگری کورسیز میں سول انجینئرنگ ، کمپیوٹرانجینئرنگ  ، الیکٹریکل انجینئرنگ   ، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ   اور میکانیکل انجینئرنگ   موجود ہیں۔ وہیں دسویں کے بعد تین سالہ ڈپلوما کورسیز میں سول انجینئرنگ ، کمپیوٹرانجینئرنگ  اور میکانیکل انجینئرنگ   جاری ہے۔ اس کیمپس کو پونے یونیورسٹی، آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، مہاراشٹربورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور رحکومت مہاراشٹر سے منظوری حاصل ہے۔ جامعہ محمدیہ کیمپس میں طلباء و طالبات کیلئے علاوحدہ ہاسٹل اور میز کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔ کیمپس کے اندر ہی عبادت گاہ، کھیل کا میدان اور گرین گارڈن موجود ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف لائبریریز کے علاوہ سینٹرل لائبریری میں طلبہ کیلئے مختلف مضامین کی ہزاروں کتابیں دستیاب ہیں۔ ایک جانب ڈیجیٹل لائبریری اور اسٹڈی روم بھی ہے جس سے طلبہ استفادہ کرتے ہیں۔ 
 جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین مولانا ارشد مختار کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق’’ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں ۳۰؍ فیصد ڈاکٹریٹ اور ۵۰؍ فیصد سینٹرل یونیورسٹیوں، آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، کنگ سعود یونیورسٹی (سعودی عربیہ) اور دیگر نامور اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں سے فارغ اسٹاف کو مامور کیا گیا ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنکل کیمپس کی جانب سے سال ۲۰۱۸ء میں پہلی انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی گئی تھی، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امسال دوسری انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ یہاں ریسرچ فیلڈ میں کام کرنے اور تحقیقی مقالوںکو اسکوپس انڈیکس، آئی ایس سی اور معروف انٹرنیشنل ریسرچ جرنل میں شائع کرانے کیلئے طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، نیز اُنہیں ریسرچ کلچر کے تئیں یکساںمواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں تعلیم اور پلیسمنٹ کا معیا ر بڑھتاجا رہا ہے۔ مقام فخر و امتنان ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ۸۵؍ فیصد پلیسمنٹ رہا۔‘‘ یاد رہے کہ گزشتہ سال میکانیکل انجینئرنگ ڈگری کے دو طالب علموں کا انٹرنیشنل پلیسمنٹ ہوا اور اب وہ سعودی کی مشہور آرامکو کمپنی سے وابستہ ہیں۔ امسال بھی طلبہ کا ملٹی نیشنل کمپنیوں اور انڈسٹریز میں جاب پلیسمنٹ جاری ہے۔ یہ ادارہ طلبہ کو مقابلہ جاری امتحانات گیٹ، یوپی ایس سی، ایم پی ایس سی، ایس ایس سی وغیرہ کی معیاری تیاری کیلئے کوشاں رہتا ہے جس کیلئے کیمپس میں علاحدہ ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK