Inquilab Logo

بغداد میں دہرا خود کش حملہ، ۳۰؍ سےز ائد افراد ہلاک، ۷۳؍ زخمی

Updated: January 22, 2021, 10:01 AM IST | Agency

بیماری کا ڈھونگ کرکے ایک شخص زمین پر گر پڑا، لوگ مدد کیلئے پہنچے تو خود کو دھماکے سے اڑا لیا، علاقے میں افراتفری

Iraq Market - Pic : Agency
عراق میں بھرے بازار میں خود کش حملہ ہوا (تصویر: ایجنسی

عراق  کے دارالحکومت  بغداد کے وسطی علاقے الطیران اسکوائر پر ایک عوامی بازار میں دہرا خود کش حملہ ہوا جس میں ۳۰؍ لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ ۷۳؍ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔اطلاع کے مطابق یہ  دھماکے ایسے قت میں ہوئے جب عام طور پر  علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایک بازار کا علاقہ ہے جہاں لوگ خریداری کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
 کہا جا رہا ہے کہ پہلے ایک شخص بازار میں داخل ہوا اور چکر آنے کا ڈھونگ کرکے زمین پر گر پڑا۔ جب لوگ اس کی مدد کیلئے اس کے پاس پہنچے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا  لیا۔ اس کی وجہ سے وہاں افراتفری مچ گئی۔  جبکہ دوسرا حملہ اس وقت ہواجب افراتفری کچھ کم ہوئی اور لوگ مہلوکین کو اٹھانے اور زخمیوں کی مدد کرنے کیلئے اسی جگہ پہنچے۔  اس وقت پھر ایک شخص نے خود کودھماکے سے اڑا دیا۔ مسلسل دو دھماکوں کی وجہ سے لوگو ں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 بعد ازاں عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول عبداللہ نے بتایا کہ بغداد کے علاقے الباب الشرقی میں سیکورٹی فورس کی جانب سے تعاقب کے دوران دو خود کش بم بار یہاں تک پہنچے اور انہوں نے ایک کے بعد ایک خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ترجمان کے مطابق دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کم از کم۳۰؍ افراد جاں بحق اور ۷۳؍ زخمی ہو گئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔  واضح رہے اس علاقے میں پہلے ہی سیکوریٹی سخت تھی اور کسی دھماکے کا الرٹ تھا۔ دھماکوں کے بعد سیکوریٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ 

baghdad iraq Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK