Updated: June 11, 2026, 9:03 PM IST
| Dubai
ہند نژاد عرب پتی ڈاکٹر شمشیر ویایل نے عرب امارات سڑک حادثہ متاثرین کیلئے دو کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے، یہ حادثہ دبئی اور شارجہ کی سرحد کے قریب امارات روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس، جو دبئی میں قائم ایک کمپنی کے ملازمین کو لے جا رہی تھی، ایک ٹرک کے عقب میں جا گھسی۔
عرب امارات سڑک حادثہ کی ایک تصویر۔ تصویر: ایکس
ہند نژاد عرب پتی ڈاکٹر شمشیر ویایل نے عرب امارات سڑک حادثہ متاثرین کیلئے دو کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے، یہ حادثہ دبئی اور شارجہ کی سرحد کے قریب امارات روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس، جو دبئی میں قائم ایک کمپنی کے ملازمین کو لے جا رہی تھی، ایک ٹرک کے عقب میں جا گھسی، ٹرک مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے شاہراہ پر کھڑا تھا۔ہندوستانی نژاد یو اے ای کے ارب پتی ڈاکٹر شمشیر ویایل، جو برجیل ہولڈنگز کے چیئرمین ہیں، نے اس مہلک حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے۱۰؍ لاکھ درہم (۲؍کروڑ روپے سے زائد) کی انسانی ہمدردی کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کا مقصد سوگوار خاندانوں کو فوری امداد اور زندہ بچ جانے والوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لندن: بچے کی جان بچانے پرمحمد جیسل کو خراجِ تحسین، ’’حقیقی ہیرو‘‘ قرار دیا گیا
واضح رہے کہ اس حادثے میں سات افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوئے، جن میں پانچ کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔ مقتولین میں ہندوستان، سری لنکا اور نیپال کے کارکن شامل تھے۔ جبکہ چھ ہندوستانی اور ایک سری لنکن شہری جاں بحق ہوئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کواسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی زیر علاج ہیں۔ بعد ازاں ریلیف پیکج کے تحت ہر جاں بحق کے خاندان کو ایک لاکھ درہم (کل ۷؍ لاکھ درہم)، جبکہ ۹؍ زخمیوں کے علاج و بحالی کے لیے ایک لاکھ ۸۰؍ ہزار درہم· خاندان کے افراد کے ایمرجنسی سفر اور رہائش کے لیے۷۰؍ ہزار درہم، ساتھ ہی متاثرہ بچوں کی تعلیم کے لیے ۵۰؍ ہزار درہم۔ یہ امداد قومیت کی قید سے بالاتر ہو کر تمام متاثرین کو دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: کوکن : ۲؍ الگ الگ واقعات میں ۴؍ افراد غرقاب، ۳؍ سگے بھائی تھے
اس حادثے کے تعلق سے ڈاکٹر شمشیر نے کہا کہ یہ المیہ دلی طور پر تکلیف دہ ہے اور کوئی مالی امداد ضائع ہوئی جانوں کی جگہ نہیں لے سکتی، لیکن امید ہے کہ اس سے غمزدہ خاندانوں کو کچھ راحت ملے گی۔ دریں اثناء دبئی پولیس نے حادثے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری کردی ہے۔