Inquilab Logo

ترکی عرب امور میں مداخلت سے بازرہے: متحدہ عرب امارات کا انتباہ

Updated: August 02, 2020, 8:58 AM IST | Agency | Dubai

متحدہ عرب امارات نے  لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ترکی کو کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

Recep Tayyip ErdoÄŸan - Pic : INN
رجب طیب اردگان ۔ تصویر : آئی این این

متحدہ عرب امارات نے  لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ترکی کو کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے۔ ملکوں  کے مابین تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے۔
خیال رہے کہ  ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ حفتر کی حکومت کی حمایت کرنے پر تنقید کی تھی۔
ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے۔
 اس صورتحال میں مصری صدر السیسی نے طرابلس میں بین الاقوامی حمایت یافتہ ملکی حکومت کی حامی فورسز کو خبردار کیا ہے کہ وہ لیبیا کے مشرقی علاقوں میں موجودہ کنٹرول لائن سے دور رہیں۔
 فرانس بھی لیبیا میں ہتھیاروں پر عائد پابندی کی کسی بھی صورت خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK