Inquilab Logo

ڈرائیور کی لاپروائی سے فلائٹ چھوٹنے پر اوبیر کو ۲۰؍ ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

Updated: October 28, 2022, 10:28 AM IST | Mumbai

کنزیومر کورٹ کا اہم فیصلہ ، ۴؍ سال قبل خاتون نے ایئرپورٹ جانے کیلئے ٹیکسی بک کی تھی لیکن ڈرائیور کے تساہل سے فلائٹ نہیں پکڑ سکی تھی

The company had to pay damages (file photo).
کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنا پڑا( فائل فوٹو)

؍سال قبل ایک خاتون وکیل نے ممبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ جانے کیلئے اوبیر ٹیکسی بک کی تھی ۔  ڈرائیور کی غیر ذمہ داری کے سبب خاتون ایئر پورٹ تاخیر سے پہنچی اور  اس کی فلائٹ چھوٹ گئی ۔  خاتو ن نے کنزیومر کورٹ میں درخواست داخل کی تھی اور ہرجانہ کا مطالبہ کیا تھا ۔ اب کورٹ نے خاتون کی اپیل کوقبول کرتے ہوئے اوبیر انڈیا کمپنی کواسے  بطور ہرجانہ ۲۰؍ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
 خاتون وکیل کویتا شرمانے کنزیومر کورٹ کو بتایا کہ ۱۲؍ جون ۲۰۱۸ء کو اسے ممبئی چھتر پتی شیواجی ٹرمنس انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے چنئی جانے والی فلائٹ پکڑنی تھی جو شام ۵؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر روانہ ہونے والی تھی ۔ ایئر پورٹ کا فاصلہ خاتون کے گھر سے محض ۳۶؍ کلو میٹر ہے۔ اس نے ۳؍ بجکر  ۲۹؍ منٹ پر اوبیر کار بک کی  ۔خاتون نے بتایا کہ کئی کال کرنے کے بعد ڈرائیور۱۴؍ منٹ بعد  ان کی رہائش گاہ پر آیا ۔یہی نہیں رہائش گاہ پر آنے کے بعد وہ مسلسل فون پر بات کرتا رہا اور بات ختم کرنے کے بعد ہی ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوا۔
 خاتون نے بتایاکہ کار اسٹارٹ کرنے کے  بعد وہ گاڑی  غلط سمت لے گیا اور سی این سی پیٹرول پمپ پر گیس بھرانے میں ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ  ضائع کئے ۔  پھر انتہائی تساہل سے گاڑی چلاتے ہوئے اس نے ۵؍ بجکر ۲۳؍ منٹ پر ایئر پور ٹ پر چھوڑا ۔ یہی نہیں ڈرائیور نے ۷۰۳؍ روپے وصول کئے جبکہ کار بک کرتے وقت  دام  ۵۶۳؍ روپے بتایا گیا تھا ۔اس کی وجہ سے  فلائٹ تو مس ہوئی دوسری فلائٹ کیلئے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور  ٹکٹ پر زائد پیسے بھی خرچ کرنے پڑے  ۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اوبیر کمپنی کو ٹویٹ کرکے شکایت کی گئی تو انہوں نے زائد لی گئی رقم میں سے ۱۳۹؍ روپے لوٹا دیئے جو کہ طے شدہ بکنگ اماؤنٹ سے لئے گئے پیسے سے کم تھا ۔ کورٹ نے  تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد اوبیر انڈیا کو خراب سروس فراہم کرنے اور اس کی وجہ سے شکایت کنندہ کو پریشانی کا سامنا کرنے اور زائد پیسے سے سفر کرنے کی پاداش میں ۱۰؍ ہزار روپے ذہنی تناؤ میں مبتلا کرنے اور ۱۰؍ ہزار روپے خراب سروس کے سبب فلائٹ چھوٹنے کے عوض یعنی کل ۲۰؍ ہزار روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے 

uber Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK