• Mon, 26 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اُدے کوٹک کو پدم بھوشن، ۳؍ دیگر صنعت کاروں کو پدم شری سے نوازا گیا

Updated: January 25, 2026, 10:20 PM IST | New Delhi

یومِ جمہوریہ کی پیشگی شام اتوار کو وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہری اعزازات میں سے ایک، پدم ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ اس بار تجارت اور صنعت کے زمرے میں چار صنعت کاروں کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

Uday Kotak.Photo:INN
ادئے کوٹک۔ تصویر:آئی این این

یومِ جمہوریہ کی پیشگی شام اتوار کو وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہری اعزازات میں سے ایک، پدم ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ اس بار تجارت اور صنعت کے زمرے میں چار صنعت کاروں کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ ان میں کوٹک مہندرا بینک کے بانی اور ڈائریکٹر اُدے کوٹک کو پدم بھوشن اعزاز دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر کی شپنگ کمپنی داس آف شور انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر اشوک کھڑے اور نجی دفاعی کمپنی سولر انڈسٹریز کے بانی ستیہ نارائن نووال کو پدم شری سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اسی طرح کچن آلات بنانے والی کمپنی پریسٹیج کے ٹی ٹی جگن ناتھن کو بعد از وفات پدم شری سے نوازا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر ۱۳۱؍ افراد کو پدم ایوارڈز دیے گئے ہیں، جن میں پانچ کو پدم وبھوشن، ۱۳؍کو پدم بھوشن اور۱۱۳؍ کو پدم شری عطا کیے گئے ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں۱۹؍ خواتین شامل ہیں جبکہ فہرست میں غیر ملکی/این آر آئی/پی آئی او/او سی آئی زمرے کے چھ افراد اور ۱۶؍ بعد از مرگ ایوارڈ حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں، جن میں دو جوڑی ایوارڈز (جو ایک ہی شمار کیے جاتے ہیں) بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:بی بی ایل: سڈنی سکسِرز کو شکست دے کر پرتھ اسکورچرز نے ریکارڈ چھٹی بار خطاب جیتا

بھارت رتن کے بعد پدم وبھوشن ملک کا دوسرا بڑا شہری اعزاز ہے جبکہ پدم بھوشن تیسرا اور پدم شری چوتھا بڑا شہری اعزاز ہے۔’پدم وبھوشن‘ غیر معمولی اور ممتاز خدمات کے لیے دیا جاتا ہے، ’پدم بھوشن‘ اعلیٰ درجے کی ممتاز خدمات کے لیے، اور ’پدم شری‘ کسی بھی شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پدم شری ایوارڈز: مِیر حاجی بھائی قاسم بھائی کون ہیں؟

ان اعزازات کا اعلان ہر سال یومِ جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔پدم ایوارڈز کے ذریعے حکومت اُن افراد کو اعزاز سے نوازتی ہے جنہوں نے فنون، ادب، تجارت، سماجی خدمات، طب، تعلیم، عوامی خدمت اور دیگر شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی اور طویل المدتی اثرات کا مظاہرہ کیا ہو۔یہ ایوارڈز صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے صدر بھون میں منعقد ہونے والی تقریبات میں دیے جاتے ہیں، جو عموماً ہر سال مارچ یا اپریل میں منعقد ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK