سڈنی سکسِرز کو۶؍ وکٹ سے ہرا کر پرتھ اسکورچرز نے ریکارڈ چھٹی بار بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے پہلے پرتھ اسکورچرز نے۱۴۔۲۰۱۳ء، ۱۵۔۲۰۱۴ء، ۱۷۔۲۰۱۶ء،۲۲۔۲۰۲۱ء اور ۲۳۔۲۰۲۲ء کے ٹائٹل جیتے تھے۔
EPAPER
Updated: January 25, 2026, 8:14 PM IST | Melbourne
سڈنی سکسِرز کو۶؍ وکٹ سے ہرا کر پرتھ اسکورچرز نے ریکارڈ چھٹی بار بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے پہلے پرتھ اسکورچرز نے۱۴۔۲۰۱۳ء، ۱۵۔۲۰۱۴ء، ۱۷۔۲۰۱۶ء،۲۲۔۲۰۲۱ء اور ۲۳۔۲۰۲۲ء کے ٹائٹل جیتے تھے۔
سڈنی سکسِرز کو۶؍ وکٹ سے ہرا کر پرتھ اسکورچرز نے ریکارڈ چھٹی بار بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے پہلے پرتھ اسکورچرز نے۱۴۔۲۰۱۳ء، ۱۵۔۲۰۱۴ء، ۱۷۔۲۰۱۶ء،۲۲۔۲۰۲۱ء اور ۲۳۔۲۰۲۲ء کے ٹائٹل جیتے تھے۔ٹاس ہار کر بیٹنگ کے لیے اُترنے والی سڈنی سکسِرز کی ٹیم اپنی اننگز آخری گیند پر ۱۳۲؍ رنز پر ختم ہوئی۔ ٹیم کو پہلا نقصان ڈینیئل ہیوگز (۷) کی شکل میں اٹھانا پڑا۔
Your #BBL15 champions...
— KFC Big Bash League (@BBL) January 25, 2026
Perth Scorchers 🏆 pic.twitter.com/52JCscTSxp
اس کے بعد جوش فلِپ نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۲۷؍ رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسمتھ ۱۳؍ گیندوں میں ۲۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد فلِپ نے کپتان موئسس ہینرِکس کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے ۳۲؍ رنز جوڑے۔ فلِپ اور ہینرِکس ۲۴۔۲۴؍رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حریف ٹیم کی طرف سے جائے رچرڈسن اور ڈیوڈ پائن نے ۳۔۳؍وکٹ حاصل کئے جبکہ ماہلی بیئرڈمین نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ آرون ہارڈی کو ایک وکٹ ملی۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستانی ٹیم کا اعلان، نوجوانوں اور تجربے کا امتزاج،بابر اور شاہین پر اعتماد برقرار
جواب میں پرتھ اسکورچرز نے۳ء۱۷؍ اوورز میں ٹائٹل جیت لیا۔ ٹیم کو مِچل مارش اور فن ایلن کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے۵۰؍ گیندوں میں ۸۰؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ فن ایلن ۲۲؍ گیندوں میں ایک چھکا اور ۴؍ چوکے لگا کر ۳۶؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کچھ دیر بعد ٹیم نے آرون ہارڈی (۵؍رن ) کا وکٹ بھی گنوا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:اوڈیہ موسیقار ابھیجیت مجمدار نہیں رہے، ۵۴؍ برس کی عمر میں آخری سانس لی
اس کے بعد مارش نے جوش انگلس کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے ۳۳؍ رنز جوڑے اور ٹیم کو جیت کے بہت قریب پہنچا دیا۔ مارش ۴۳؍ گیندوں میں ۲؍ چھکے اور۴؍ چوکے لگا کر ۴۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد جوش نے محاذ سنبھالا۔ جوش انگلس نے۲۹؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ حریف ٹیم کی طرف سے سین ایبٹ نے سب سے زیادہ ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ، مِچل اسٹارک اور جیک ایڈورڈز نے۱۔۱؍ وکٹ حاصل کئے۔