Inquilab Logo

آج بال ٹھاکرے کے یوم پیدائش پرشیوسینکوں سے اُدھو کا خطاب

Updated: January 23, 2023, 10:19 AM IST | Iqbal Ansari | MUMBAI

شندے گروپ بھی سرگرم، ودھان بھون میں آج آنجہانی لیڈر کے پوٹریٹ کی نقاب کشائی ، اُدھو بھی مدعو

Former Chief Minister Uddhav Thackeray; Photo: INN
سابق وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے; تصویر:آئی این این

پیر ۲۳؍ جنوری کو شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے  کے  ۹۷؍ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک طرف جہاں اُدھو ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرنے کافیصلہ کیا ہے تو وہیں دوسری طرف شندے گروپ بھی سرگرم  ہے۔  اس نے بالاصاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیر کو  ودھان سبھا میں   ان کے پوٹریٹ کی  نقاب کشائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  نقاب کشائی کی تقریب میں پروگرام میں اُدھو ٹھاکرے کو مدعو کیاگیاہے۔ 
  شیو سینا کے سینئر لیڈر اور ترجمان سنجے راؤت نے اتوار کو بتایا کہ  ادھو ٹھاکرے پیر کی شام باندرہ میں واقع شان مکھا نند ہال میں شیو سینکوں  سے خطاب اور ان کی  رہنمائی کریں گے ۔  انہوںنے  بتایا کہ بال ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر طے شدہ پروگراموں کا آغاز  گیٹ وے آف انڈیا پر نصب ان کے مجسمہ کے سامنے خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ہوگا۔
 اُدھروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے بال ٹھاکرے کا پوٹریٹ ممبئی کے ودھان بھون میں بھی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی  جینتی کے موقع پر  ہی اس تصویر کی نقاب کشائی وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے نائب دیویندر فرنویس کریں گے۔  یہ تصویر ریاستی اسمبلی کے مرکزی ہال میں لگائی جائے گی۔  اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر بھی موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ ممبئی کے ودھان بھون کے اسمبلی ہال میں بال ٹھاکرے کی تصویر نصب کی تجویز گزشتہ اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی۔۲۳؍ جنوری ۱۹۲۶ء کو پونے میں پیدا ہونے والے بال ٹھاکرے کی  سیاسی وراثت پر اُدھو ٹھاکرے کے ساتھ ہی شندے گروپ بھی دعویٰ کررہاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK