۲۰۲۵ء میں اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔
بر طانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود۔ تصویر: آئی این این
برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد۲۰۲۴ءمیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ۲۰۲۵ء میں اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔
تارکینِ وطن کی بڑی تعداد انگلش چینل کے راستے برطانیہ پہنچ رہی ہے جس کے باعث امیگریشن حکام پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب یورپی ممالک فرانس اور جرمنی میں پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے جس سے برطانیہ کی جانب رخ کرنے والے پناہ گزینوں کا تناسب مزید بڑھ گیا ہے۔ ادھر برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران۸؍ ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایک ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔شمالی آئرلینڈ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے ۲۰۰؍ سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بر طانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی کوشش کریں گے۔