Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: سابق وزیراعظم رشی سونک، گولڈ مین ساخس کے سینئر ایڈوائزر مقرر

Updated: July 09, 2025, 6:03 PM IST | London

برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک مشہور بینک گولڈمین ساخس سے بطور سینئر ایڈوائزر وابستہ ہوگئے ہیں۔ ہند نژاد رشی سونک اکتوبر ۲۰۲۲ء سے جولائی ۲۰۲۴ء تک برطانیہ کے وزیر اعظم رہے۔ اس سے قبل فروری ۲۰۲۰ء سے وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Former British Prime Minister Rishi Sunak. Photo: INN
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک۔ تصویر: آئی این این

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سونک کو گولڈمین ساخس کے سینئر ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جہاں سے انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کریئر کا آغاز کیا تھا۔ منگل کو ایک بیان میں گولڈمین ساخس کے سی ای او ڈیوڈ سولومن نے کہا کہ رشی سونک دنیا بھر کے صارفین کو ’’میکرو اکنامک اور جیو پولیٹیکل‘‘ منظر نامے پر اپنے منفرد نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہوئے مختلف مسائل پر مشورہ دیں گے۔ یہ تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بینک بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی اور ریگولیٹری اتار چڑھاؤ سے گزر رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ رشی سونک نے پہلی بار ۲۰۰۰ء میں ایک سمر انٹرن کے طور پر گولڈمین ساخس میں شمولیت اختیار کی۔ پھر ۲۰۰۱ء سے ۲۰۰۴ء کے درمیان ایک تجزیہ کار کے طور پر کام کیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے ماضی کے چانسلر جارج اوسبورن اور ساجد جاوید نے بھی عہدہ چھوڑنے کے بعد فنانس میں اعلیٰ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ رشی سونک اکتوبر ۲۰۲۲ء سے جولائی ۲۰۲۴ء تک برطانیہ کے وزیر اعظم رہے۔ اس سے قبل فروری ۲۰۲۰ء سے وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے گزشتہ سال کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی سے فیصلہ کن انتخابی شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ فی الحال رچمنڈ اور نارتھلرٹن کے ایم پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK