Inquilab Logo Happiest Places to Work

الہاس نگر: پارکنگ کی پریشانیوں کے حل کیلئے ’پارکنگ ایپ‘ شروع کرنے کا فیصلہ

Updated: April 09, 2025, 9:47 AM IST | Mumbai

میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ایپ کی مدد سے شہریوں کو پارکنگ لاٹ اور وہاں کے چارجز کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکے گی۔

Posters and banners regarding the parking app have been put up at several places in the city. Photo: INN
پارکنگ ایپ کے تعلق سے شہر میں کئی جگہ پوسٹرس اور بینرس لگائے گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

الہاس نگر میونسپل کارپوریشن (یو ایم سی) نے شہریوں کو گاڑی پارک کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے لئے’پارکنگ پال ایپ‘ کے ساتھ مل کر ایک ایپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو ایم سی کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد، شہر میں پارکنگ کی جگہ کی کمی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے یہ حل نکالا گیا ہے۔
الہاس نگر میونسپل کارپوریشن کی چیف منیشا اوہالے نے انقلاب کو بتایا کہ’’جب میں نے میونسپل کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تو بہت سے شہریوں نے اپنی گاڑیوں کو پارک کرنے کے لئے جگہوں کی عدم دستیابی کے بارے میں مجھ سے شکایت کی۔ مجھے بھی کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ لہٰذا ہم شہر کے پارکنگ بحران کو حل کرنے کے لئے ایک حل لے کر آئے ہیں۔ ہم پارکنگ پال کے ساتھ تعاون کریں گے اور ایک ایپ لانچ کریں گے جو شہر میں دستیاب پارکنگ کی جگہوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔‘‘
 الہاس نگر میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار کے مطابق، ایپ پر رجسٹر ہونے کے بعد، صارفین کو آن لائن سلاٹ بک کرنے کی اجازت ہوگی اور ان کی منتخب کردہ جگہوں پر ایک ایگزیکٹو ان کی مدد کے لئے موجود ہوگا۔ پارکنگ پال ایپ پونے میں مقیم ایک کمپنی نے تیار کیا ہے اور اسے پونے میونسپل کارپوریشن کو پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں مدد کرنے کا سہرا جاتا ہے۔ منیشا اوہالے نے کہا’’ پونے مونسپل کارپوریشن(پی ایم سی) نے بھی اس ایپ کے ساتھ تعاون کیا تھا اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔ ایپ صارف دوست (یوسر فرینڈلی)ہے اور اسی لئے ہم نے ان کے ساتھ  اشتراک کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ 
 الہاس نگر میونسپل کارپوریشن فی الحال ایپ کے بارے میں  بیداری  پیدا کر رہی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ’’ہم نے پورے شہر میں بینرز لگائے ہیں۔ ہم صارفین کے لئے پارکنگ کے چارجز کو کم سے کم رکھنے کیلئے کمپنی سے بات چیت کر رہے ہیں۔‘‘ الہاس نگر، وٹھل واڑی اور شہاڈ ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ شانتی نگر، پرویش دوار اور گول میدان کے باہر پارکنگ کی جگہیں دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK