Inquilab Logo

سیل سے باہر نکلنے نہیں دیا جارہاہے، عمر خالد کی شکایت

Updated: October 23, 2020, 11:54 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی فسادا ت کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالے گئے معروف طلبہ لیڈر عمر خالد نے جمعرات کو عدالت کے سامنے ورچوئل پیشی کے دوران جیل انتظامیہ کی شکایت کی ۔

Umar Khalid. Picture :INN
عمر خالد ۔ تصویر:آئی این این

 دہلی فسادا ت کے الزام میں گرفتار کرکے  جیل میں ڈالے گئے معروف طلبہ لیڈر عمر خالد نے جمعرات کو عدالت کے سامنے ورچوئل پیشی کے دوران  جیل انتظامیہ کی شکایت کی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں جیل میںان کے سیل سے باہر نکلنے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انہیں بالکل قید کرکےرکھا گیا ہے جہاں وہ تنہائی محسوس کررہے ہیں۔ انہیں ذہنی اذیتیں بھی دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کڑکڑ ڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن  جج امیتابھ راوت کو بتایا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں کسی سے بات بھی نہیں کرنے دی جارہی ہے۔ جو بھی ان سے بات کرنے آتا ہے اسے بھی بھگادیا جاتا ہے۔ عمر خالد نے کہا کہ انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے سیکوریٹی دی گئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مجھے پوری طرح سے تنہا کردیا جائے۔ عمر خالد کی باتیں سننے کے بعد عدالت نے جیل انتظامیہ کے افسران کو جمعہ کو شنوائی کے دوران موجود رہنےکی ہدایت دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK