Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی پابندی کے سبب مقبوضہ مغربی کنارے میں جلدی بیماری میں اضافہ:اقوام متحدہ

Updated: May 09, 2026, 7:19 PM IST | New York

اقوام متحدہ نے انتباہ دیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے سبب مقبوضہ مغربی کنارے میں جلدی بیماریوں میں اضافہ کا خدشہ ہے، آمد و رفت کی پابندیاں اور عدم تحفظ، بروقت ویکسینیشن اور اس بیماری کے علاج کے لیے ضروری دواؤں کی کمی حالات کو مزید مشکل بنا رہے ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اقوام متحدہ نے جمعرات کو کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پابندیوں میں اضافے کے باعث منہ کھر ( جلد کی ایک بیماری) کے معاملات بڑھ رہے ہیں، جو بے گھر فلسطینیوں کی صحت عامہ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ بیماری جانوروں اور انسانوں میں پائی جاتی ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان ا سٹیفین دوجاریک نے کہا، ’’ہمارے انسانی ہمدردی کے کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ منہ کھر کی بیماری اب کمزور بدو اور چرواہا برادریوں کے لیے تشویش بڑھا رہی ہے، جن کے لیے مویشی ہی آمدنی اور خوراک کا بنیادی ذریعہ ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ترک وطن بحران نہیں، منظم حل میں دنیا کی اجتماعی ناکامی اصل بحران ہے: غطریس

انہوں نے مزید کہا، ’’شراکت داروں کا کہنا ہے کہ آمد و رفت کی پابندیاں اور عدم تحفظ بروقت ویکسینیشن اور اس بیماری کے علاج کے لیے درکار ادویات کی قلت حالات  کو پیچیدہ بنا رہی ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی پابندیوں اور فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں چھاپے، گرفتاریاں، فائرنگ اور طاقت کا زیادہ استعمال شامل ہیں، ساتھ ہی فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے حملے بھی بڑھ رہے ہیں۔بعد ازاں فلسطینی کمیشن کے مطابق، صرف اپریل کے مہینے میں اسرائیلی افواج اور آباد کاروں نے ۱۶۳۷؍حملے کیے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل غزہ جنگ میں شریک فوجیوں کی دماغی صحت سے متعلق ڈیٹا چھپا رہا ہے: ہاریٹز

دریں اثناء غزہ کی پٹی کی طرف منتقل ہوتے ہوئے، دوجاریک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کارکنوں کو فضلہ کو ذخیرہ کرنے کی جگہوں سے لینڈ فلز تک لے جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ آگ لگنے کا خطرہ ہے۔گزشتہ جمعہ کو، اقوام متحدہ کی ایک ٹیم غزہ شہر میں ایک مارکیٹ میں آگ بجھانے کے لیے متحرک ہوئی جسے فضلہ ذخیرہ کرنے کی جگہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اور یہ آگ قریبی پناہ گاہوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی تھی۔انہوں نے کہا، مختص شدہ لینڈ فلز اسرائیلی حملوں کے دوران ناقابل رسائی ہونے کے باعث، اس مارکیٹ کو ٹھوس کوڑے کے بڑے ڈمپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں کوڑا کرکٹ اب پورے شہر کو ڈھانپ رہا ہے اور اس کی اونچائی چار منزلوں سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس سے ہونے والی تکالیف کا تصور کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا، ہمارے صفائی کے شراکت داروں نے بتایا کہ غزہ کے دو صفائی والے لینڈ فلز پٹی کے ارد گرد کی باڑ کے قریب ہیں، جہاں تک رسائی اسرائیلی حکام کو ممکن بنانی ہوگی۔ انہوں نے فضلہ، ملبہ اور نہ پھٹنے والے بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے لیے مشینری غزہ میں لانے کی اجازت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دوجاریک نے کہا کہ یہ اجازت غزہ میں کیڑوں اور چوہوں سے صحت کو ہوانے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK