Inquilab Logo

کووڈ۱۹؍کے مریضوں کے علاج کیلئے یونانی ڈاکٹرس بھی کوشاں

Updated: June 30, 2020, 6:44 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

ممبئی کے متعدد سرکاری ، نجی اور رچرڈسن اینڈکرڈاس، این ایس سی آئی، بی کے سی اور ایگزبیشن سینٹر گوریگائوں کے عارضی اسپتالوں میں ۴۰۰؍ یونا نی ڈاکٹرس بھی مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔ اب تک ۱۳؍یونانی ڈاکٹرس کوروناوائرس کے سبب انتقال کرچکے ہیں

Doctor - Pic : INN
ڈاکٹر ۔ تصویر : آئی این این

 کوروناوائرس  پر قابو پانےکی کوشش مسلسل جاری ہے لیکن طبی سہولیات کے فقدان اورآگے آکر کام کرنےوالے ڈاکٹروںکی کمی  نظر آرہی ہے جس سے اس وبا پر قابوپانے میں سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں۔  ایسے حالات میں کووڈ۱۹؍  کے مریضوں کے علاج میں یونانی ڈاکٹرس بھی اہم رول اداکررہے ہیں۔ ہرچند کہ حکومت یونانی  طریقہ ٔعلاج اور یونانی ڈاکٹروں کو اہمیت نہیں دیتی ہے ، اس کے باوجود اس وبا سے نمٹنے میں یونانی ڈاکٹرس دل وجان سے کوشاںہیں ۔ ممبئی کے متعدد سرکاری اور پرائیویٹ کے علاوہ عارضی طورپر بنائے گئے اسپتالوں مثلاً رچرڈسن اینڈکرڈاس بائیکلہ ، این ایس سی آئی ورلی ، بی کے سی اور ایگزبیشن سینٹر گوریگائوں میں ۴۰۰؍ یونانی ڈاکٹرس بھی اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔  تاہم کووڈ۱۹؍  کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے  اب تک  ۱۳؍ یونانی ڈاکٹرس کووڈ۱۹؍ کے سبب انتقال کرچکے ہیں۔ 
 ممبئی ، تھانے، ممبرا، بھیونڈی ، پونے، پمپری چنچوڑ اور ناگپور کے اسپتالوںمیں بھی یونانی ڈاکٹرس  مریضوں کی دن رات خدمت کررہےہیں۔حکومت کی منظور ی کے بعداب تک ممبئی اور ممبرا کےایک ہزار ۵۰۰؍ افراد کوکوروناوائرس کے علاج کیلئے تجویزکردہ  یونانی دوا آزمائشی طورپر دی گئی ہے  جبکہ آئندہ ہفتہ سے کوارینٹائن کئے گئے مریضوںکو بھی یونانی دوا آزمائشی  طور پردی جائے گی۔
 مہاراشٹرکے یونانی ڈاکٹروںکی تنظیم انٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹیشنرس اسوسی ایشن(امپا) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر  زبیر احمد شیخ نے بتایاکہ ’’  کووڈ ۱۹؍کےپھیلنے پر ممبئی سمیت مہاراشٹربھر میں فرنٹ لائن کے بیشتر ڈاکٹر وں نے خوف سے دواخانے بندکردیئے تھےلیکن یونانی طبیب  اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  دواخانے  میں موجود رہے ۔ ممبئی ، بھیونڈی اور مالیگائوںمیں ہمارے ۱۳؍ڈاکٹرس کووڈ کےمریضوںکا علاج کرتے ہوئے جاں بحق بھی ہوئے ، اس کے باوجود حکومت یونانی  ڈاکٹروںکو وہ درجہ نہیں دیتی ہے جو ایلوپیتھی اور دیگر پیتھیوں کے ڈاکٹروںکو دیتی ہے۔’’ انہوںنے یہ بھی کہاکہ ’’ممبئی کے متعدد سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے علاوہ عارضی طورپر بنائے گئے اسپتالوںمیں بھی یونانی کے ۴۰۰؍  ڈاکٹرس فرنٹ لائن کی ذمہ داری اداکررہےہیں۔ ممبئی کے علاوہ تھانے، ممبرا، بھیونڈی ، پونے، پمپری چنچوڑ اور ناگپور کے اسپتالوںمیں بھی ہمارےڈاکٹرس بڑی تعداد میں اپنا فرائض اداکر رہے ہیں ۔حکومت کی منظور ی کے بعداب تک ممبئی اور ممبرا کے ایک ہزار ۵۰۰؍ افراد کوکووڈ۱۹؍ کےعلاج کیلئے تجویزکردہ  یونانی دوا آزمائشی طورپر دی گئی ہے  جبکہ آئندہ ہفتہ سے کوارینٹائن کئے گئے مریضوںکو بھی یونا نی دوا آزمائشی  طور پردی جائے گی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم مہاراشٹر کی آیوش ٹاسک فورس  کےسبھی یونانی رجسٹرڈ گریجویٹ کو مدعو کرتے ہیں  جو بھی رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر کسی دوا پر  ریسرچ کرنا چاہتا ہے،  وہ کرسکتا ہے ۔    ٹاسک فورس ‌نے جے جے اسپتال میں موجود سینٹرل گورنمنٹ کی  یونانی ریسرچ یونٹ کو ۳؍ ہزار مریضوں میں یونانی جوشاندہ اور تریاق اربعہ پرآزمائش کی اجازت دی ہے۔ اس کے لئے باقاعدہ سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیاہے  اورکارپوریشن میں ہیلتھ کمشنر اور  آفیسر  کے ذریعے نوٹیفائی اور سرکیولر نکالا گیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK