Inquilab Logo

ہندوستان میں ہی تیار فورجی نیٹ ورک جلد شروع ہوگا،مرکزی وزیر اشونی ویشنو کا دعویٰ

Updated: April 01, 2022, 12:35 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیلی کام، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک میں جلد ہی دیسی فور جی نیٹ ورک ٹیکنالوجی استعمال کے لیے تیار ہے۔

 Union Minister for Information Technology Ashwini Vishnu.Picture:INN
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشوینی ویشنو ۔ تصویر: آئی این این

ٹیلی کام، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک میں جلد ہی دیسی فور جی نیٹ ورک ٹیکنالوجی استعمال کے لیے تیار ہے۔ ویشنو نے لوک سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں یہ بھی کہا کہ پبلک سیکٹر کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل)ایک بار پھر آپریٹنگ منافع میں آئے گی۔ جب اس کمپنی کی صورتحال کے بارے میں پوچھا گیا تو اشوینی ویشنو نے کہا،’ہم نے کئی بار بحث کر چکے ہیں کہ بی ایس این ایل کی صورتحال کے لیے کون ذمہ دار ہے۔ میں ان اقدامات کے بارے میں بات کروں گا جو ہم نے کیے ہیں اور کئی سالوں بعد بی ایس این  ایل ایک بار پھر آپریشن فائدے میں ہے‘۔ ٹیلی کام کے وزیر  نے یہ بھی کہا کہ ملک  میں تیار کردہ  فورجی نیٹ ورک جلد شروع کیا جائے گا، اگلا قدم گھریلو سطح پر تیار کردہ فائی جی نیٹ ورک ہوگا۔ وہ بھی جلد ہوگا۔ اشوینی ویشنو نے کہا،’میں فخر سے کہہ سکتا ہوں، ہمارا اپنا ہندوستانی فور جی کور نیٹ ورک، ریڈیو نیٹ ورک تیار ہے۔ اس کا استعمال جلد ہی شروع ہوگا۔ پوری دنیا حیران ہے کہ ہم نے اتنی جلدی اپنا فور جی نیٹ ورک کیسے تیار کر لیا، اگلا قدم فائیو جی ہے، جو ہو گا بھی جلد ہی کیا جائے گا‘۔  ملک کے کچھ حصوں میں خراب ٹیلی کام نیٹ ورک کے معیار کی کمی کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے موبائل ٹیلی کام نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لئے ۹؍ اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اضلاع اور شمال مشرقی ریاستوں میں۹؍ہزار  سے زیادہ ٹیلی کام ٹاور بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر کے۶۰؍ہزار ۲۰۰؍ سے زیادہ گاؤں میں موبائل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ۶۴۴۶؍کروڑ روپے کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK