Inquilab Logo

اَن لاک-۳؍ کا اعلان، کرفیو ختم ، اسکول کالج ابھی بند رہیں گے

Updated: July 30, 2020, 10:18 AM IST | Agency | New Delhi

مذہبی سرگرمیوں کو بھی بحال نہیں کیاگیاالبتہ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے یوم آزادی کی تقریب کی اجازت

coronavirus - Pic : PTI
کولکاتا میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار ایک شخص کے دستاویز کی جانچ کرتے ہوئے۔

 مرکزی حکومت  نے  یکم اگست سے ان لاک -۳؍  کے تحت انتہائی معمولی راحتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت رات کا کرفیو پوری طرح ختم کردیاگیاہے جبکہ ان علاقوں   میں  جو کنٹین منٹ زون نہیں ہیں، جم اور یوگا سینٹر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ البتہ اسکول  اور کالج بدستور بند رہیں گے۔ مذہبی اور سماجی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے۔ 
  واضح رہے کہ ان لاک -۲؍ کی میعاد ۳۱؍ جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ بدھ کو جاری کئے گئے  ان لاک -۳؍ کے رہنما خطوط کے مطابق ۵؍ مئی سے غیر کنٹین منٹ زون میں جم اور یوگی انسٹی ٹیوٹ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح  سوشل ڈسٹینسنگ اور کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کی دیگر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے یوم آزادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
 سنیماہال، سوئمنگ پول، انٹرٹینمنٹ پارک،  تھیٹر ، بار اور آڈیٹوریم  ان لاک -۳؍ کے دوران بھی بند ہی رہیںگے۔  بین الاقوامی پروازیں بھی  ۳۱؍ اگست تک بند رہیں گی البتہ وندے بھارت مہم کے تحت ان کی محدود اجازت ہوگی۔ اسی طرح  سماجی ،سیاسی ، مذہبی، تفریحی، ثقافتی، تعلیمی اور مذہبی پروگراموں پر  ۳۱؍ اگست تک  پابندی برقرار رہے گی۔  حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگست کے آخر تک ملک کےتمام تعلیمی ادارے بند رہیںگے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK