Inquilab Logo

انا ؤ: زیکا کا پہلامریض ملنے سے افراتفری

Updated: November 18, 2021, 11:16 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow/Unnao

کا نپور کا پڑوسی ضلع ریاست کا چوتھا زیکا متاثر ضلع بن گیا ہے

Lucknow: Samples are being taken for testing for Zika virus.Picture:PTI
لکھنؤ : زیکا وائرس کی جانچ کیلئے نمونے لئے جارہےہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

 اتر پر دیش کے ضلع اناؤ کے  شکلا گنج کی مشرا کالونی میں کرائے کے مکان میں رہنے والے ایک ۵۰؍ سالہ شخص میں زیکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح  انا ؤ   زیکا سے متاثر ریاست کا چوتھا ضلع بن گیا ہے ۔ اس سے  پہلے کانپور میں زیکا کے ۱۳۰؍ مریض مل چکے ہیں جبکہ لکھنؤ میں زیکا کے ۴؍ مریض ملے ہیں۔ اسی طرح اناؤ میں زیکا کا ایک مریض ملنے کے بعد ریاست میں زیکا کے مریضوں کی تعداد ۱۳۵؍ ہوگئی ہے جن میں ۷۰؍ مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔  کانپور کےقریب اناؤ کے شکلا گنج میں زیکا وائرس کا مریض ملنے کے بعد ضلع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم متاثرہ کے گھر پہنچ کر ضروری کارروائی کررہی ہے۔ شکلا گنج میں زیکا کی جانچ کیلئے سیمپل بڑھانے کی ہدایت سی ایم او نے جاری کیا ہے۔ متاثرہ مریض کو ضلع اسپتال کے زیکا وارڈ میں بھیجا گیا ہے۔ شکلا گنج کی مشرا کالونی میں کرایہ کے مکان میں رہنے والےچھبینی پوروا جا ج  مئو لال بنگلہ کی ایک دھاگا کمپنی میں کام کرتا تھا۔   اس سلسلے میں متعدی امراض کنٹرول محکمہ  کے نوڈل افسر ڈاکٹر وی کے گپتا نے بتایا کہ گزشتہ ۱۳؍ نومبر کو کانپور میں اس کا سیمپل لیا گیا تھا۔ کانپور ہی  میں اس کی جانچ ہوئی تھی۔ منگل کو آنے والی رپورٹ میں اس کے زیکا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ زیکا کا مریض ملنے کی رپورٹ آتے ہی محکمہ صحت کے افسران میں افراتفری مچ گئی۔ آناً فاناً انٹی گریٹیڈ ڈسیز سرویلانش پروگرام (آئی ڈی ایس پی) کے ڈاکٹر روی یادو اور ڈاکٹر وی کے سنگھ شکلاگنج پہنچے۔ ہیلتھ سپروائزر پردیپ دیواکر کو ساتھ لے کر ڈاکٹر  مریض کے گھر پہنچے۔ مریض کو آناً فاناً ایمبولینس بلوا کر ضلع اسپتال زیکا وارڈ بھیجا۔ نگر پالیکا کی ٹیم نے  مریض کے گھر کے آس پاس کے۵۰؍ گھروں میں فاگنگ کروائی اور ملیریا محکمہ کی ٹیم نے انٹی لاروا دوا کا چھڑکائو کرا رہی ہے۔   ا س سلسلے میں اناؤ کے سی ایم او ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے کہا کہ ضلع میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ سبھی نگر پالیکا، نگر نکائے کے ای او کو فاگنگ اور سی ایچ سی ، پی ایچ سی انچارجوں کو زیادہ سے زیادہ سیمپل لے کر زیکا جانچ کو بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ ملیریا محکمہ کو انٹی لاروا دوا کا چھڑکائو کرانے کی ہدایت دی ہے۔  اسی دور ان لکھنؤ میں بھی زیکا وائر س کے مریض ملنے کے بعد اسپتالوں کو الرٹ کیا گیا ہے۔ کورونا کے طرز پر زیکا وارڈ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ لکھنؤ کے لو ک بند ھو اسپتال کے معالج ڈاکٹر اجے شنکر ترپاٹھی نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر زیکا کا علاحدہ وارڈ بنادیا گیا ہے۔ مریضوں کے تمام بیڈ پر مچھر دانی بھی لگائی گئی ہے۔ اس وارڈ میں  ۱۰؍ بیڈ لگائے گئے ہیں ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK