اداکارہ عرفی جاویدنے ایک کانٹینٹ کریئیٹر کی جانب سے کئے جانے والے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے مذہب ِ اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے اور اپنا نام ریتابھردواج رکھ لیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 29, 2026, 7:06 PM IST | Mumbai
اداکارہ عرفی جاویدنے ایک کانٹینٹ کریئیٹر کی جانب سے کئے جانے والے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے مذہب ِ اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے اور اپنا نام ریتابھردواج رکھ لیا ہے۔
اداکارہ عرفی جاویدنے ایک کانٹینٹ کریئیٹر کی جانب سے کئے جانے والے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے مذہب ِ اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے اور اپنا نام ریتا بھردواج رکھ لیا ہے۔ عرفی کا کہنا ہے کہ اس جھوٹے دعوے کے بعد انہیں اشتعال انگیز پیغامات بھی موصول ہوئے۔
سابق صحافی نے کیا دعویٰ کیا؟
میتا چودھری، جنہوں نے اپنے انسٹاگرام بائیو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ ڈی ڈی نیوز سے وابستہ رہی ہیں، نے ایک ویڈیو میں کہا کہ عرفی جاوید صرف ’آدھے کپڑے‘ پہننے کی وجہ سے مشہور ہیں اور ان کی شہرت کی کوئی اور وجہ نہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ’’عرفی، جو پہلے مسلمان تھیں، اب انہوں نے اپنا نام بدل کر ریتا بھردواج رکھ لیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔‘‘ میتا نے عرفی کو ’لاج شرم‘ اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔
یہ بھی پڑھئے:جعفر جیکسن کی فلم ’’مائیکل‘‘ تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بایو پک بنی
عرفی جاوید کا سخت ردعمل
عرفی نے اس ویڈیو کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’کیسے کیسے لوگ خود کو صحافی کہتے ہیں! آنٹی، براہِ کرم تھوڑا ہوم ورک کر لیجیے۔ نہ میں نے اپنا نام بدلا ہے اور نہ ہی مذہب۔ دراصل میں کسی بھی مذہب پر یقین نہیں رکھتی۔‘‘ انہوں نے مزید لکھاکہ ’’میں صرف اپنے کپڑوں میں ہی بے باک نہیں بلکہ اپنی باتوں میں بھی بے باک ہوں، لیکن آج میرا ’موڈ‘ اچھا نہیں ہے۔ ایک بار گوگل کر لیجیے کہ میں کتنے شوز کر چکی ہوں۔ اگر تنقید کرنی ہے تو ضرور کریں، لیکن جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں کیونکہ میں آپ کے بارے میں ایسا بھی نہیں کر سکتی کیونکہ کسی کو آپ کی پروا ہی نہیں ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:وینزویلا کے زلزلے میں ارجنٹائنا کے فٹبالر کی اہلیہ اور دو بچے ہلاک
اشتعال انگیز پیغامات موصول ہونے کا دعویٰ
بعد ازاں عرفی نے ان پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جو ان کے مطابق میتا چودھری نے بھیجے تھے۔ انہوں نے لکھا’’آنٹی میری بات سے اتنی ناراض ہو گئیں، لیکن ان کے حقائق اب بھی غلط ہیں۔ میں نے جعلی بریسٹ امپلانٹس بھی نہیں کروائے۔‘‘عرفی نے مزید الزام لگایا کہ’’انہوں نے مجھے انتہائی اشتعال انگیز پیغامات بھیجے، جنہیں میں شیئر بھی نہیں کر سکتی۔ پھر انہوں نے اپنا ویڈیو ڈیلیٹ کر دیا اور مجھے بلاک کر دیا۔ میں ان کی بے عزتی نہیں کر سکتی کیونکہ وہ مجھے میری دادی جی کی طرح لگتی ہیں۔‘‘