Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو پی: سی آئی ایس سی ای کے ۱۰؍ ویں اور ۱۲؍ ویں کے نتائج جاری

Updated: May 01, 2026, 11:45 AM IST | Mumbai

کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات(سی آئی ایس سی ای) نے ۲۰۲۶ءکیلئے آئی سی ایس ای (۱۰؍ ویں) اورآئی ا یس سی (۱۲؍ ویں)کے امتحانات کے نتائج جاری کئے ہیں ۔

Successful students celebrating. (PTI)
کامیاب طلبہ جشن مناتے ہوئے ۔(پی ٹی آئی )

کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات(سی آئی ایس سی ای) نے ۲۰۲۶ءکیلئے آئی سی ایس ای (۱۰؍ ویں) اورآئی ا یس سی (۱۲؍ ویں)کے امتحانات کے نتائج جاری کئے ہیں ۔ طلباء نے اس سال غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب۹۹؍ فیصد سے زیادہ ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ لڑکیوں نے دونوں کلاسوں میں لڑکوں پربازی مار دی ہے۔مجموعی طور  پر آئی سی ایس ای (دہم)کا پاس فیصد۹۹ء۱۸؍ رہا جبکہ آئی سی ایس (۱۲؍ویں) کا پاس فیصد تقریباً۹۹؍ فیصد رہا۔۱۲؍ ویں جماعت میں لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب ۹۹ء۴۸؍ فیصد رہا جو لڑکوں کے۹۸ء۸۱؍ فیصد سے ۰ء۶۷؍فیصد زیادہ ہے۔ دہم میں بھی لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد لڑکوں کے مقابلے ۰ء۵۳؍ فیصد زیادہ رہا ۔ یہاں لڑکیوں کی کامیابی کافیصد ۹۹ء۴۶؍ فیصد جبکہ لڑکوں کا۹۸ء۹۳؍ فیصد رہا ۔سینٹ جوزف کالج کے ایک طالب علم پرکھر سنگھ نے ۹۹ء۲۵؍ فیصد نمبروں کے ساتھ بارہویں میں ٹاپ کیا۔ ۱۲؍ویں جماعت کی بولنے اور سننے سے معذور کرائسٹ چرچ، لکھنؤ کی طالبہ سارہ  نے۹۸ء۷۰؍ مارکس کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ سارہ کا مقصد آئی اے ایس آفیسر بننا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK