Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایچ ایف سی ایل کو چوتھی سہ ماہی میں ۱۸۴؍ کروڑ روپے کا منافع

Updated: May 01, 2026, 12:02 PM IST | Mumbai

کمپنی کے بیان کے مطابق ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں اسے ۳۰ء۸۳؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

The company made an operating profit of 336.93 crore Rupees. Photo: INN
کمپنی کو ۹۳ء۳۳۶؍ کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا۔ تصویر: آئی این این

ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور دفاعی شعبے کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایچ ایف سی ایل کا مجموعی خالص منافع مالی سال ۲۶-۲۰۲۵ءکی چوتھی سہ ماہی میں۱۸۴ء۴۵؍ کروڑ روپے رہا جبکہ ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں اسے ۸۳ء۳۰؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ کمپنی نے جمعرات کو جاری مالی نتائج میں کہا کہ یہ اب تک اس کی سب سے مضبوط مالی کارکردگی ہے۔ اس سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی آمدنی۱۲۸؍ فیصد بڑھ کر ایک ہزار۸۲۴؍کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ کمپنی نے۳۳۶ء۹۳؍ کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع درج کیا۔ ایک علاحدہ بنیاد پر کمپنی نے سہ ماہی میں ۱۵۱۱ء۲۴؍ کروڑ روپے کی آمدنی،۳۱۲ء۴۱؍ کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع اور۱۷۷ء۵۸؍کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے۲۰؍ فیصد حتمی ڈیویڈنڈ کی بھی سفارش کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہند-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے، سرمایہ کاری اور مشترکہ تجارت کو فروغ دے گا : جے شنکر

پورے مالی سال کے دوران کمپنی کی مجموعی آمدنی۲۱ء۷۷؍ فیصد بڑھ کر۴۹۴۹ء۲۷؍کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ آپریٹنگ منافع۶۳ء۱۵؍ فیصد بڑھ کر۸۲۶ء۷۵؍ کروڑ روپے اور خالص منافع۹۰ء۱۴؍فیصد اضافے کے ساتھ ۳۲۹ء۴۴؍ کروڑ روپے ہو گیا۔ ایچ ایف سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر مہندر نہاٹا نے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’مالی سال۲۶-۲۰۲۵ء ایچ ایف سی ایل کے لئے ایک اہم سال رہا ہے جس میں ہم نے۲۱؍ فیصد سے زیادہ آمدنی میں اضافہ اور ٹیکس سے پہلے منافع میں تقریباً۹۷؍ فیصد اضافہ حاصل کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ کمپنی اب مضبوط اور مستحکم ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔‘‘ 

انہوں نے مزید کہا کہ’’ کمپنی کی آرڈر بک نہ صرف بڑھ رہی ہے بلکہ اس کا معیار بھی بہتر ہو رہا ہے۔ اس میں برآمدات، طویل مدتی معاہدے اور زیادہ منافع والی مصنوعات شامل ہیں۔ آپٹیکل فائبر پری فارم میں بیک ورڈ انٹیگریشن، دفاعی شعبے میں توسیع، عالمی موجودگی اور پروڈکٹ پر مبنی ترقی مستقبل کے لئے مضبوط بنیاد تیار کر رہے ہیں۔ ‘‘انہوں نے امید ظاہر کی کہ’’ چوتھی سہ ماہی کی مضبوط رفتار آنے والی سہ ماہیوں میں بھی جاری رہے گی۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: اوپیک : یو اے ای کی علاحد گی پر تیل کی قیمتوں میں کمی

برآمدات بڑھ کر۲؍ہزار۴۷؍ کروڑ روپے ہو گئیں اور کل آمدنی میں ان کا حصہ۴۱؍ فیصد تک پہنچ گیا، جو ایک سال پہلے۱۲؍ فیصد تھا۔  اس سلسلے میںکمپنی نے بتایا کہ اسے امریکہ، یورپ اور ایشیا سے مضبوط مانگ حاصل ہو رہی ہے۔ کمپنی نے موجودہ مالی سال میں۴؍سوکروڑ روپے اور اگلے مالی سال میں۸؍سو کروڑ روپے اضافی آمدنی کی توقع ظاہر کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK