Inquilab Logo

یوپی حج کمیٹی شدید مالی بحران سے دوچار

Updated: February 04, 2023, 1:03 PM IST | Lucknow

ایک کروڑ ۳۱؍ لاکھ کی ادائیگی میں ناکامی، کھاتہ منجمد، ملازمین کوتنخواہ بھی نہیں مل سکی

UP Haj Committee crisis is due to non-deposit of EPF employees.
یوپی حج کمیٹی کا بحران ملازمین کا ای پی ایف جمع نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔

اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کا بینک اکاؤنٹ منجمد کئے جانے کا معاملہ سنجیدہ ہوتا جارہا ہے۔ملازمین کو جنوری ماہ کی تنخواہ نہیں ہو پائی ہے جبکہ مسئلہ کب حل ہوگا کہنا فی الحال مشکل ہے۔حج کمیٹی کو اپنے ملازمین کی ای پی ایف کی رقم جمع کرنا ہے جو کل ایک کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔حالانکہ،اس میں حکومت کا بھی حصہ ہے۔
 دونوں طرف سے ملازمین کےای پی ایف او کھاتے میںبرسوں سےرقم جمع نہیں کرائی گئی ہے،اس لئے اکائونٹ کوسیز کر دیا گیا ہے۔  حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نےجلد اس مسئلے کو حل کر لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ چیئرمین کے مطابق معاملے کے حل کیلئے حکومتی سطح پرتحریری طور پر مطلع کر دیا گیا ہے ،عنقریب ہی کوئی حل نکال لیا جائیگا۔
اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کا بینک اکاؤنٹ منجمد کئے جانے کا معاملہ بطور خاص ملازمین پر بھاری پڑنے لگا ہے۔انہیں جنوری کی تنخواہ نہیں مل پائی ہے۔معاملہ کے حل کےلئے حج کمیٹی اور متعلقہ محکمہ کے درمیان خط و کتابت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

Haj lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK